"سید ہاشم رضا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م Bot: Fixing redirects
سطر 5:
معروف سماجی شخصیت۔ [[لکھنؤ]] میں پیدا ہوئے اور انیس سو چونتیس میں انہوں نے اِنڈین سِول سروس کا امتحان پاس کیا۔
 
پہلے انہیں[[ احمد نگر]] میں بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا گیا۔ وہ قیام[[ پاکستان]] سے پہلے ہی تعینات ہو گئے تھے اور تقسیم ہند کے وقت وہ [[کراچی]] میں تھے۔ سید ہاشم رضا کو پاکستان کے پہلے دارالحکومت کراچی کا منتظم مقرر کیا گیا ۔ بانی پاکستان [[محمد علی جناح|قائد اعظم]] محمد علی جناح کے انتقال کے بعد ان کی تدفین کے لئے جگہ سید ہاشم رضا نے ہی تجویز کی ۔
 
ہاشم رضا نے اپنی یاد داشتیں ایک اخبار میں تحریر کی تھیں جنہیں بعد میں ’ہماری منزل‘ کے نام سے ایک کتاب کی شکل میں شائع کیا گیا۔ ان کی دوسری کتاب پاکستان کے بارے میں [[لوئس ماؤنٹ بیٹن|لارڈ ماؤنٹ بیٹن]] سے ان کی خط و کتابت پر مشتمل ہے جو ایک اخبار کے توسط سے ہوتی رہی۔
 
ہاشم رضا نے بڑی تعداد میں اخبارات میں مضامین لکھےاور شاعری بھی کی لیکن ان کا کوئی شعری مجموعہ شائع نہیں ہوا۔