"شاہ رخ تیموری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: tr:Şahruh
م Bot: Fixing redirects
سطر 4:
== خانہ جنگی ==
 
تیمور نے اپنی سلطنت کو اس زمانے کی رسم کے مطابق اولاد میں تقسیم لیا۔ نصف فتوحات سے دستبردار ہوجانے کی وجہ سے [[تیموری سلطنت]] پہلے سے نصف ہوگئی تھی۔ اب اس تقسیم نے اس کے مزید ٹکڑے کردیئے۔ [[آذربائیجان|آذربائجان]]، [[عراق]] اور ملحقہ علاقے میران شاہ کو ملے اور [[خراسان]] اس کے سب سے چھوٹے بیٹے شاہ رخ کو، [[سمرقند]] اور [[ماوراء النہر]] خلیل کو ملا جسے امراء نے تیمور کا جانشیں مقرر کیا تھا لیکن تیمور کی وفات کے بعد اس کی اولاد میں جو خانہ جنگی ہوئی اس میں کامیابی شاہ رخ کو حاصل ہوئی۔
 
شاہ رخ نے 1406ء میں [[ماژندران]]، اس کے اگلے سال [[سیستان]] اور 1409ء میں [[ماوراء النہر]] پر قبضہ کرلیا۔ 1414ء میں شاہ رخ نے [[فارس]] اور 1416ء میں [[کرمان]] بھی فتح کرلیا۔ میران شاہ نے پہلے ہی یعنی 1405ء میں شاہ رخ کی اطاعت کرلی تھی۔ اس طرح شاہ رخ نے اپنے باپ کی وفات کے 12 سال بعد تیموری سلطنت کی حدود کو پھر بحال کردیا۔
سطر 19:
شاہ رخ کا دوسرا بیٹا بائے سنفر (1393ء تا 1433ء) مصوری اور کتابوں کی تزئین وآرائش کاماہر اور بہترین خطاط تھا۔ اس کے کتب خانے میں چالیس خطاط کتابوں کی نقلیں کرنے پر مقرر تھے۔
 
قوام الدین شیرازی اپنے دور کا سب سے بڑا ماہر فن تعمیر تھا۔ [[ھرات|ہرات]] اور [[مشہد]] کی شانادر عمارت کی اس مہارت فن کو ثابت کرنے کے لئے آج بھی موجود ہیں۔ شاہ رخ کے وزیروں میں خواجہ غیاث الدین کا کام قابل ذکر ہے جس نے تیس سال وزارت کی اور [[خراسان]] اور [[عراق]] میں رفاہ عامہ کی بکثرت عمارات تعمیر کی۔
 
شاہ رخ نے [[ھرات|ہرات]] میں ایک بڑا کتب خانہ بھی قائم کیا۔
 
وہ [[فارس]] میں ایک سفر کے دوران وفات پاگیا۔ اس کے بیٹے [[الغ بیگ]] نے اس کی جگہ تخت سنبھالا۔