"صحافت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.3) (روبالہ ترمیم: ckb:ڕۆژنامەوانی
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
'''صحافت'''، کسی بھی معاملے بارے [[تحقیق]] اور پھر اسے [[صوتی]]، [[بصریٰ|بصری]] یا [[تحریری]] شکل میں بڑے پیمانے پر قارئین، ناظرین یا سامعین تک پہنچانے کے عمل کا نام ہے۔ گو تکنیکی لحاظ سے شعبہ صحافت کے معنی کے کئی اجزاء ہیں لیکن سب سے اہم نکتہ جو صحافت سے منسلک ہے وہ [[عوام]] کو باخبر رکھنے کا ہے۔ اداروں جیسے حکومتی اداروں اور تجارت بارے معلومات فراہم کرنے کے علاوہ صحافت کسی بھی معاشرے کے کلچر کو بھی اجاگر کرتی ہے جس میں [[فنون لطیفہ]]، [[کھیل]] اور تفریخ کے اجزاء شامل ہیں۔ شعبہ صحافت سے منسلک کاموں میں [[ادارت]]، [[تصویری صحافت]]، [[فیچر]] اور [[ڈاکومنٹری]] وغیرہ بنیادی کام ہیں۔<br />
[[1605ء]] میں چھپنے والا [[خبر|اخبار]]، ''Relation aller Fürnemmen und gedenckwürdigen Historien'' [[دُنیا|دنیا]] میں پہلا اخبار شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا کا سب سے پہلا [[انگریزی زبان|انگریزی]] اخبار جو کہ [[1702ء]] سے [[1735ء]] تک جاری رہا، پہلا مقبول ترین اخبار سمجھا جاتا ہے۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط =http://www.bl.uk/reshelp/findhelprestype/news/concisehistoryofthebritishnewspaper/britnews18th/ | تاریخ اشاعت = | عنوان =Concise History of the British Newspaper in the Eighteenth Century | ترجمہ عنوان =اٹھارہویں صدی میں برطانوی اخباروں کی تاریخ | ناشر =bl.uk | زبان =انگریزی }}</ref>
<br />
جدید دور میں، صحافت مکمل طور پر نیا رخ اختیار کر چکی ہے اور عوامی رائے پر اثرانداز ہوئی ہے۔ عوام کا بڑے پیمانے پر اخباروں پر معلومات کے حصول کے لیے اعتماد صحافت کی کامیابی کی دلیل ہے۔ اب اخباروں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر عوام تک رسائی [[بعید نُما|ٹیلی ویژن]]، [[جالبین|انٹرنیٹ]] اور [[مشعہ|ریڈیو]] کے ذریعے بھی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے [[دُنیا|دنیا]] میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات بارے معلومات کا حصول انتہائی آسان ہو گیا ہے۔
 
== مزید دیکھیے ==
* [[زرد صحافت]]
* [[خبر|اخبار]]
* [[تاریخ صحافت]]
* [[وکی نیوز]]