"احمد اول" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م Bot: Fixing redirects
سطر 5:
== ابتدائی زندگی ==
 
احمد اول ۱۸ اپریل ۱۵۹۰ء میں [[منیسہ]] کے مقام میں پیدا ہوئے۔ احمد اول نے صرف ۱۳ سال کی عمر میں رجب ۱۰۱۲ھ/۱۲ دسمبر ۱۶۰۳ء کو اپنے والد [[محمد سوم|محمد ثالث]] کی جگہ تخت سنبھالا۔ انہوں نے قتل برادران کے روایتی قانون کو استعمال کرنے کے بجائے اپنے بھائی مصطفٰی کو اپنی دادی [[صفیہ سلطان]] کے ہمراہ رہنے کی اجازت دی۔ وہ اپنی شہسواری، نیزہ زنی اور مختلف زبانوں ّ پر عبور رکھنے کے باعث معروف تھا۔
 
اپنے دور حکومت کے ابتدائی دور میں احمد اول نے زور قوت کا مظاہرہ کیا لیکن بعد ازاں اس کے عمل سے اس کی قوت عملی کا ثبوت نہ مل سکا۔ اس کے دور حکومت میں [[مجارستان|ہنگری]] اور [[ایران]] میں لڑی جانے والی تمام جنگوں کے نتائج سلطنت کے حق میں نہ نکلے اور [[1606ء]] میں [[معاہدۂ ستواتورک]] کے نتیجے میں سلطنت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں [[آسٹریا]] کی جانب سے دیا جانے والا خراج ختم کر دیا گیا اور [[جارجیا|گرجستان]] اور [[آذربائیجان]] [[ایران]] کے حوالے کر دیے گئے۔