"ویکیپیڈیا:تخلیق روبہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[منصوبہ:روبہ جات|روبہ یا روبالہ]] [[برمجہ زبان|برمجہ زبانوں]] میں تحریر شدہ اسکرپٹس ہوتے ہیں، جنہیں ویکیپیڈیا پر مخصوص طریقہ کار کے ذریعہ چلایا جاتا ہے تاکہ ماورائے بشری کام خودکار طور پر انجام دیے جاسکیں۔ مثلاً تمام ویکیپیڈیاؤں میں مضامین کے بین الویکی روابط کا اندراج؛ ظاہر ہے یہ کسی فرد واحد کے بس کا نہیں ہے کہ وہ تمام مضامین میں یہ اندراج کرسکے اور جب بھی کوئی مضمون کسی ویکیپیڈیا پر لکھا جائے تو اس کا بین الویکی ربط درج کرے، ایسے ہی کاموں کے لیے روبہ کو متحرک کیا جاتا ہے۔ روبہ کس طرح بنایا جاتا ہے اور اسے کس طرح ویکیپیڈیا پر فعال کیا جاتا ہے اس کی تفصیل یہاں بیان کی گئی ہے تاکہ کوئی بھی صارف اگر روبہ شروع کرنا چاہے تو بآسانی شروع کرسکے۔

==API برائے روبہ==
==اقسام زبان==
* '''[[mw:API|MediaWiki API]]'''
روبہ مختلف زبانوں میں تحریر کیا جاتا ہے؛ سی شارپ، روبی آن ریلز اور پائیتھون وغیرہ۔

اس وقت تمام ویکیپیڈیاؤں میں روبہ کی سب سے زیادہ مستعمل زبان پائیتھون ہے، اس زبان میں اب تک سیکڑوں روبہ جات تعمیر کیے جاچکے ہیں۔ اس کی اسی مقبولیت کی وجہ سے اس کا حصول اور استعمال آسان تر بنا دیا گیا ہے اور ایک ابتدائی معلومات کا حامل صارف بھی اسے بآسانی استعمال کرسکتا ہے۔ اس لیے ہم یہاں پائیتھون میں لکھے گئے روبہ جات کے استعمال کا طریقہ کار ہی درج کریں گے۔

فی الحال ونڈوز اشتغالی نظام میں نصب کرنے کا طریقہ کار درج کیا گیا ہے۔

==مبادیات==
اگر آپ کے پاس [[شمارندہ]] میں پائیتھون نصب نہ ہو تو اسے [http://www.python.org/download/ یہاں] سے زیراثقال (download) کرکے اپنے شمارندہ کی C drive میں نصب کرلیں۔ واضح رہے کہ پائیتھون 3 استعمال نہ کیا جائے۔

اس کے بعد ابتدائی طور پر مہیا روبہ جات (یعنی مختلف کاموں کے لیے تحریر شدہ پائیتھون اسکرپٹس) [http://pywikipedia.org/nightly/package/pywikipedia/pywikipedia-nightly.zip اس ربط] سے حاصل کرلیں، یہ ایک zip ملف (file) ہوگی۔ زیراثقال ہوجانے کے بعد ملف پر right click کرکے extract to pywikipedia nightly کو منتخب کریں؛ کچھ ہی ثانیے میں pywikipedia nightly کے نام سے اسی جگہ ایک folder بن جائے گا، اس کا نام تبدیل کرکے pywikipedia کردیں۔ اور اس کے بعد اس folder کو بھی اپنے شمارندہ کی C drive میں منتقل کردیں۔

==پہلا قدم==
اب روبہ کی تعمیر کے جانب ہم پہلا قدم بڑھاتے ہیں۔

pywikipedia نامی فولڈر پر right click کرکے Create shortcut کو منتخب کریں۔
اب جو نیا shorcut کا علامتیہ (icon) بنے گا اس پر right click کریں اور properties میں جائیں، وہاں target خانہ کے سامنے cmd.exe تحریر کریں اور start in کے خانہ کے سامنے اس pywikipedia فولڈر کا پورا path دے دیں جو غالباً اس طرح ہوگا:

[[en:Wikipedia:Creating a bot]]
C:\pywikipedia

اس کے بعد OK پر طق کردیں، سیاہ رنگ میں ایک نیا علامتیہ Pywikipediabot نامی وجود میں آجائے گا۔

==دوسرا قدم==
اب دوسرا قدم آگے بڑھائیں، اردو ویکیپیڈیا پر [http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=Special:Userlogin&type=signup یہاں] طق کرکے روبہ کھاتہ تخلیق کریں۔ زیادہ بہتر ہوگا کہ روبہ کا نام انگریزی میں ہی ہو، تاہم اردو نام بھی رکھا جاسکتا ہے۔ اس بات کا خیال رہے کہ لازمی طور پر روبہ کھاتہ کے نام میں bot یا روبہ لفظ ہو، ورنہ آئندہ مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ روبہ کھاتہ کے صارف صفحہ پر یہ ترمیز <nowiki>{{روبہ|آپ کا صارف نام}}</nowiki> داخل کریں۔

==تیسرا قدم==
===پہلا طریقہ کار===
[[تصویر:Bot1.jpg|left|300px|روبہ کی داخل نوشتگی]]
جو سیاہ علامتیہ shortcut کے ذریعہ بنایا گیا تھا، اس پر طق کریں، جب سیاہ دریچہ کھل جائے تو اس میں تحریر کریں:

chdir C:\
اس کے بعد enter دبائیں، [[فارہ]] جب نیچے کی سطر میں آجائے تو
chdir \"pywikipedia"
تحریر کرکے enter دبائیں، اب تحریر کریں
login.py
مزید سہولت کے لیے تصویر دیکھیں۔ اس کے بعد select family of sites we are working on: نظر آنے پر enter دبادیں، پھر site language code کی بابت پوچھا جائے گا، وہاں ur تحریر کردیں اگر اردو ویکیپیڈیا پر روبہ متحرک کرنا چاہتے ہیں۔ enter دبانے کے بعد روبہ کا صارف نام تحریر کریں، اس طرح مزید معلومات کو پر کردیں جو زیادہ مشکل نہیں ہوتی ہیں۔ اب آپ کا روبہ چلنے کے لیے تیار ہے۔

===دوسرا اور آسان طریقہ کار===