"فریب ِحس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
فریب ِحس (Illusion) ایک ایسی کیفیت کو کہا جاتا ہے کہ جس میں [[انسان]] کی کوئی ایک یا زائد [[حس|حسیں (sensations)]] اپنا فعل درست ادا نہ کرپائیں اور کسی ایک احساس کا دوسرے احساس سے دھوکہ یا فریب کھا جائیں۔ اھم بات یہ ہے کہ فریب حس کی کیفیت میں کوئی [[منبہ|بیرونی محرک (stimulus)]] ضرور موجود ہوتا ہے اور وہ حس اس کو غلط طور پر محسوس کرتی ہے یا یوں کہ لیں کہ فریب یا دھوکہ کھا جاتی ہے۔ اسکی ایک مثال [[صحرا]] میں [[سراب]] کو دیکھنا ہے جس میں ایک بیرونی محرک یعنی [[روشنی]] کی [[موج]]یں موجود تو ہوتی ہیں لیکن [[بصارت (حس)|نظر]] کی حس ان سے دھوکہ کھا کر [[ریت]] کو [[پانی]] کے طور پر پیش کرتی ہے۔ عام طور پر اس کیفیت میں سب سے زیادہ ملوث ہونے والی حس [[بصارت (حس)|بصارت (vision)]] کی ہوا کرتی ہے اور اس قسم کے فریب حس کو اردو میں عام طور پر فریب نظر بھی کہا جاتا ہے۔
 
فریب حس کی کیفیت، [[خطاۓ حس|خطاۓ حس (Hallucination)]] سے بالکل الگ چیز ہے ، خطاۓ حس میں بھی حسیں درست افعال ادا نہیں کر پاتیں مگر اس کیفیت میں حس کی تحریک کیلیۓ کوئی [[منبہ|بیرونی محرک (stimulus)]] موجود نہیں ہوتا ہے اور بلا کسی بیرونی محرک کے ہی [[دماغ]] میں اس محرک (مثلا [[آواز]] یا [[بو]] وغیرہ) کا احساس اجاگر ہوجاتا ہے، خطاۓ حس کو عموما{{دوزبر}} [[نفسیات]] میں ایک شدید [[ذُھان|ذھانی (psychotic)]] کیفیت یا مرض کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔