"احتِشاء" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
احتشاء (infractioninfarction) [[جانداروں]] کے جسم میں رونما ہونے والی ایک ایسی کیفیت کو کہا جاتا ہے کہ جس میں کوئی [[احتش|احتش (infarct)]] پیدا ہو جاۓ ، یعنی سادہ سے الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ احتش بننے کے عمل کو احتشاء کہا جاتا ہے۔ اور احتش کا لفظ دراصل روک دینے یا کاٹ دینے کے معنی رکھتا ہے جس سے مراد [[انسانی]] جسم میں کسی حصے کو [[خون]] کی فراہمی رک جانے کی ہوتی ہے۔ جب جسم کے کسی حصے (یعنی [[نسیج|نسیج (tissue)]]) کو خون کی فراہمی میں رکاوٹ آجاۓ تو وہ حصہ اپنی [[حیات]] برقرار نہیں رکھ سکتا اور [[مردار]] ہوجاتا ہے۔ اس طرح کسی نسیج کے مردہ ہوجانے کے عمل کو [[necrosis]] کہتے ہیں اور جو نسیج اس طرح خون کے نا ملنے سے necrosis ہوا ہو اسکو ہی احتش (infarct) کہا جاتا ہے۔
 
ایسا عام طور پر [[شریان]]وں میں پیدا ہونے والی کسی رکاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ اس شریان میں خون کے [[بہاؤ]] کو روک دیتی ہے۔ خون کی نالیوں یا شریانوں میں ایسی رکاوٹ کی دو بڑی وجوہات میں [[لختہ|لختہ (thrombus)]] اور [[صِمَّہ|صمہ (embolus)]] شامل ہیں۔ لختہ ایک ایسی کیفیت یا رکاوٹ کو کہا جاتا ہے کہ جو خون کی نالی کی دیوار کے ساتھ چپکی ہوئی ہو جبکہ صمہ ایک ایسی رکاوٹ ہوتی ہے کہ جو نالی کی دیواروں سے چپکی ہوئی نا ہو بلکہ آزادانہ خون کی نالی میں خون کے ساتھ ساتھ تیرتی پھر رہی ہو۔ انکی مزید تفصیل کیلیۓ انکے مخصوص صفحات دیکھیے۔