"فنیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: فنیات (arts) ، فن (art) کے مطالعے کو کہا جاتا ہے اور بنیادی طور پر اس سے مراد ایسا تخلیقی کام اور ہنر ہوت...
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
فنیات (arts) ، [[فن]] (art) کے مطالعے کو کہا جاتا ہے اور بنیادی طور پر اس سے مراد ایسا تخلیقی کام اور ہنر ہوتا ہے کہ جو کسی پیشہ ورانہ نقطۂ نظر کے بجاۓ انسان کی فطری صلاحیت سے زیادہ قریب ہوتا ہے ، لیکن آج کل یہ بنیادی تصور خاصہ بدل گیا ہے اور اب فن بھی پشہ ورانہ طریقوں پر اور باقاعدہ پیشہ ورانہ دانشگاہوں اور جامعات کے مدارج تک تدریس کیۓ جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ انسانی علم کے اضافوں کے ساتھ ساتھ فن اور سائنس کی حد فاصل بہت باریک ہوتی چلی آئی ہے اور بعض اوقات فن ، سائنس اور سائنس ، فن کی حدود میں بھی داخل ہوجاتی ہے مثال کے طور پر [[طب]] ایک سائنس بھی ہے اور ایک فن بھی اور اسی طرح [[نقاشی]] جب اپنے درجۂ کمال پر پہنچ جاۓ تو یہ فن سے نکل کر سائنس میں داخل ہو جاتی ہے۔ اور اسی سائنس کی ترقی نے فن [[تخطیط]] ([[graphics]]) کو فن کے دائرے سے نکال کر [[شمارندی تخطیط|شمارندی تخطیط (computer graphics)]] کی صورت میں سائنس کی حدود میں داخل کردیا ہے۔ فنیات کو عام طور پر [[ثقافت]] کی ایک ذیلی شاخ بھی تصور کیا جاتا ہے اور ظاہر ہے کہ یہ لفظ صرف فن کے لفظ سے خاصہ وسیع ہے۔