"ایمان (اسلامی تصور)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 33:
(شرح العقیدۃ الطحاویۃ لإبن أبی العز:۱/۱۱۴)
 
:* نقاطی فہرست کی مَد قطعی دلائل:
 
دلائل ؛قطعی اور یقینی اور غیر قطعی اور غیر یقینی دونوں طرح کے ہوتے ہیں، اصطلاح دین میں قرآن کی آیاتِ محکمات اور سنتِ متواترہ محکمہ اور اجماع کو قطعی دلیل کہتے ہیں، ان میں کسی تاویل کی گنجائش نہیں ہوتی، ان سے ثابت امور کو ماننا دین میں ضروری اور لازمی ہے، عقائد، فرائض اور محرمات کا ثبوت اسی درجہ کے دلائل سے ہوتا ہے۔
الأدلة الشرعية منها ما هو قطعي، ومنها ما هو ظني:فالدليل القطعي: ما كان قطعي السند والثبوت، وقطعي الدلالة أيضًا.وحكم هذا النوع من الأدلة وجوب اعتقاد موجبه علمًا وعملاً، وأنه لا يسوغ فيه الاختلاف.
(معالم اصول الفقه عند اهل السنة و الجماعة:۱/۸۱)
 
أما ما كان نص كتاب بين، أو سنة مجتمع عليها، فالعذر فيها مقطوع، ولا يسع الشك في واحد منها، ومن امتنع من قبوله اسُتتيب.
( الرسالة للامام الشافعى:ص۴۶)
 
وَقَدْ دَخَلَ فِيمَا ذَكَرْنَاهُ مِنْ الْإِيمَانِ بِاَللَّهِ : الْإِيمَانُ بِمَا أَخْبَرَ اللَّهُ بِهِ فِي كِتَابِهِ وَتَوَاتَرَ عَنْ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَجْمَعَ عَلَيْهِ سَلَفُ الْأُمَّةِ.
(العقیدة الواسطیة للامام ابن تيمية)
 
إجماع الصحابة حجة بلا خلاف
(إرشاد الفحول إلي تحقيق الحق من علم الأصول.: محمد بن علي بن محمد الشوكاني ۱/۲۱۷)
 
اسی میں روایت کی ایک قسم ’’ مشہور ‘‘ جو فنی اعتبار سے تو خبر واحد ہوتی ہے، لیکن تواتر کے درجہ سے کم اور حقیقی خبر واحد سے بلند تر ہوتی ہے اس سے ثابت امور بھی عقائد ضروریہ میں شامل ہوسکتے ہیں جن کا منکر کافر شمار ہوگا۔
الثالث ما يكفر به على الأصح وهو المشهور المنصوص عليه الذي لم يبلغ رتبة الضرورة.
(الاشباه و النظائر۱/۴۸۸)
 
قطعی عقائد:
قطعی دلائل میں جو امور مذکور ہوتے ہیں وہ قطعی عقائد ہوتے ہیں، جن کا انکار انسان کو کافر بنادیتا ہے، مثلاً : اللہ کو ایک ماننا، اس کی ذات ،صفات و حقوق میں کسی کو شریک نہ کرنا، رسولوں کو ماننا، محمد ﷺ کی رسالت کو ماننا، آپ ﷺ کو خاتم النبیین ماننا، آخرت کو ماننا، جنت و جہنم کو ماننا وغیرہ جیسے جو بھی عقائد قطعی دلائل میں مذکور ہیں سب قطعی عقائد ہیں، ان سب کو ماننا ضروری ہے،عقائد میں اکثر مسائل اسی درجہ کے ہیں۔ قطعی عقائد میں سے کسی ایک عقیدہ کا انکار انسان کو کافر بنادیتا ہے۔ثبوت و دلالت کے اعتبار سے قطعی دلائل میں تاویل بھی کفر مانی جاتی ہے۔
ما ثبت بدليل قطعي الثبوت وقطعي الدلالة حيث لا شبهة فيه ويكفر جاحده ويعذب تاركه.
(قواعد الفقه۱/۴۱۰)
 
يجب تكفير من يغير الظاهر بغير برهان قاطع. و قال ايضا: كل ما لم يحتمل التأويل في نفسه وتواتر نقله ولم يتصور ان يقوم على خلافه برهان فمخالفته تكذيب محض.
(إعلام الموقعین۴/۲۴۷)
 
إن الإيمان تصديق بأمور مخصوصة عُلِم كونُها من الدين ضرورة.
(فیض الباری:ج۱ ص ۶۰)
 
::# * غیر قطعی دلائل:
 
بعض دلائل غیر قطعی ہوتے ہیں، جن سے علم ضروری حاصل نہیں ہوتا، اصطلاح دین میں مثلاً دلالت کے اعتبار سے وہ آیات جن میں تاویل کی گنجائش ہوتی ہے، یا ثبوت کے اعتبار سے خبر واحد یہ غیر قطعی دلائل ہیں، غیر قطعی دلائل میں بھی ایمانیات سے متعلق امور مذکور ہو تے ہیں۔
إن ما يقصد به الاعتقاد لا يكفي فيه الظن وفيه نظر لأنهم ذكروا في العقائد ما لا مطمع فيه للقطع فتدبر.
(تیسیر التحریر۳/۴۲۳)
 
أن العقائد تثبت بالأدلة الظنية۔
(معالم اصول الفقه عند اهل السنة و الجماعة۱/۸۲)
 
غیر قطعی عقائدکا حکم:
غیر قطعی دلائل میں ایمانیات سے متعلق جو امور ہیں ان کو ماننا بھی واجب ہے، یعنی خبر واحد میں اگر کوئی ایمان سے متعلق بات منقول ہو تو اس پر ایمان لانا بھی واجب ہے۔ لیکن اس کا منکر کافر نہیں ہوگا، کیونکہ وہ ایک ایسی بات کا انکار کررہا ہے جو نبی ﷺ سے قطعی طور پر ثابت نہیں ہے، اور اسی یعنی ثبوت میں عدم قطعیت کی وجہ سے اس کے انکار پر کفر کا انتہائی سخت حکم لگانے سے گریز کیا جاتا ہے، البتہ دلیل کے درجہ کے پیش نظر غیر قطعی دلیل جو صحت کے ساتھ منقول ہے اس کا منکر بھی فاسق و گمراہ ضرور ہوگا۔
وَمَا وَصَفَ الرَّسُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ الْأَحَادِيثِالصِّحَاحِ الَّتِي تَلَقَّاهَا أَهْلُ الْمَعْرِفَةِ بِالْقَبُولِ وَجَبَ الْإِيمَانُ بِهَا كَذَلِكَ.(العقیدة الواسطیة للامام ابن تيمية) والواجب ما ثبت بدليل قطعي الدلالة وظني الدلالة وقطعي الثبوت۔
(قواعد الفقه۱/۴۱۰)
 
خبرِ واحد جس کو امت میں تلقی بالقبول حاصل ہو:
وہ خبر واحد جس کو امت میں قبولیت عامہ کا درجہ حاصل رہا ہے وہ تواتر کے درجہ میں ہے، اور اس سے ثابت حکم/یا عقیدہ کا درجہ مطلق خبر واحد سے ثابت حکم / یا عقیدہ سے بڑھا ہوا ہے۔ ایسے مسائل میں قبر کا عذاب و نعمت، فرشتوں کا سوال کرنا، قیامت کی نشانیاں، کبائر کے مرتکبین کے لئے شفاعت، میزان، صراط، حوض کی ’’تفصیلات‘‘ شامل ہیں۔ تفصیلات کا لفظ ہم نے اس لئے ذکر کیا ہے کہ ان عقائد کی مطلق بنیاد قطعی دلائل سے ثابت ہے، جن کو ہم ان کی جگہوں پر ذکر کریں گے، البتہ ان کی بعض تفصیلات ان اخبار احاد میں آئی ہیں جن کو امت میں تلقی بالقبول کا درجہ حاصل رہا ہے، اور ایسی اخبار احاد سے ثابت امور کی حیثیت بھی بہت اونچی ہے۔
فقد احتجُّوا بخبر الواحد المتلقى بالقبول في مسائل الصفات والقدر ، وعذاب القبر ونعيمِه ، وسؤال الملكين ، وأشراط الساعة ، والشفاعة لأهل الكبائر ، والميزان ، والصراط ، والحوض ، وكثير من المُعجزات ، وما جاء في صفة القيامة والحشر والنشر ، والجزم بعدم خلود أهل الكبائر في النار۔
(مجمل اعتقاد ائمۃ السلف:۱/۱۴۶)
 
[[زمرہ:اسلام]]