"مملوک علی نانوتوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: استاذ الاساتذہ حضرت مولانا مملوک علی نانوتوی رحمة الله علیہ، دہلی کے عربک کالج میں مدرس تھے. مولان...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 22:03، 8 جنوری 2013ء

استاذ الاساتذہ حضرت مولانا مملوک علی نانوتوی رحمة الله علیہ، دہلی کے عربک کالج میں مدرس تھے. مولانا مملوک علی مشہور عالم اور حضرت مولانا خلیل احمد المدنی کے نانا تھے۔ مولانا مملوک علی صاحب نے درسیات کا اکثر حصہ ماہتابِ ہند شاہ عبد العزیز صاحب قدس سرہ کے ارشدِ تلامذہ حضرت مولانا رشید الدین خانصاحب سے پڑھا تھا۔ فلکِعلم کے نیّرین امام ربانی حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی وقاسم الخیرات حضرت مولانا قاسم صاحب نانوتوی اور مولانا محمد مظہر صاحب صدرالمدرسین مظاہر علوم سہارنپور جیسی مقدس و مشہور ہستیوں کے استاد تھے۔ ان سب حضرات نے علومِ دینیہ و فنونِ ادبیہ کی پیاس اسی بحرِ ذخار کے آبِ دہن سے بجھائی اور ہر چہار طرف سے پریشان ہو کر اسی آستانہ پر شفا وتسکین پائی تھی.

سر سید احمد خان اور مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ, حضرت مولانا مملوک علی کے شاگرد تھے .

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔