"اکرم خان درانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: موجودہ وزیراعلی صوبہ سرحد۔تین مرتبہ صوبائی اسمبلی کیلئے منتخب ہونے والے اکرم درانی جمیعت کے پرانے ...
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
موجودہ وزیراعلی صوبہ سرحد۔تین مرتبہ صوبائی اسمبلی کیلئے منتخب ہونے والے اکرم درانی جمیعت کے پرانے رہنماؤں میں سے ایک ہیں- بیالیس سالہ اکرم کا جنوبی ضلع [[بنوں]] کے[[ سورانی]] علاقے کے ایک متوسط خاندان سے تعلق ہے- وہ 1988 میں جمیعت میں شامل ہوئے اور اس وقت سے اس کے ساتھ رہے ہیں-
 
وہ 1997 میں مختصر عرصے کیلئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور جنگلات بھی رہے ہیں - ان کا خاندان سیاست میں پچھلی کئی پشتوں سے فعال ہے - انہوں نے خود سیاست کا آغاز پشتون قوم پرست طلبہ تنظیم پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے کیا تھا لیکن بعد میں اسلامی جماعتوں کی جانب راغب ہوئے-
 
دس اکتوبر کے انتخابات میں جمیعت کے ان دو ارکان میں سے وہ ایک ہیں جو داڑھی نہیں رکھتے تھے۔لیکن بعد میں انہوں نے داڑھی رکھ لی۔ اپنے دور حکومت میں انہوں حسبہ بل جیسا متنازعہ بل اسمبلی میں پیش کیا جو ابھی تک متنازعہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں ان کی حکومت نے بہت زیادہ کام کیا۔ اور بہت سے کالجز اور سکول قائم کئے۔ اپنے آبائی ضلع بنوں کے لیے انہوں نے ریکارڈ کام کیے ۔ جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ ان کے بیٹے زیاد اکرم درانی قومی اسمبلی کے رکن ہے جب کہ ان کے چچا ذاد اعظم خان درانی بنوں کے ضلعی ناظم ہیں۔
 
[[Category:سیاست دان]]
[[Category:بنوں]]
 
[[Category:پشتون شخصیات]]
[[Category:سوانح حیات]]