"تلک کا مود" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
 
==تاثر==
تلک کا مود کا تاثر اداسی اور یاسیت ہے۔ اس راگ میں موزوں کی ہیئ [[ٹھمری|ٹھمریاں]]، غزلیں، اور گیت اپنے اندر ہجر و فراق کی ایک تڑپ اور ٹیس لیے ہوۓ ہیں، جن کو سنتے ہی انسان کا دل موم اور آنکھ اسکبار ہو جاتی ہے۔ اس کا وقت غنا بھی دوپہر اور موسم ساون بھادوں کا ہے۔ اس راگ میں خشی اور غم کے ملے جلے حالات کے مطابق تاثرات ملتے ہیں۔
 
==تشکیل راگ==
استلک کا مود راگ کا رکھب وادی اور پنچم سموادی ہے۔ یہ مدھ سپتک یعنی پوروانگ پر گانے والا راگ ہے۔ اس راگ میں سواۓ کومل نکھاد کے باقی تمام سر شدھ ہیں۔ یعنی اس میں رالترتیب آورہی امروہی کے دونوں نکھاد لگتے ہیں۔
 
==استعمال==
تلک کا مود راگ میں فلمی اور غیر فلمی موسیقاروں نے لا تعداد بندشیں کی ہیں جن میں سے بہت ساری دلعزیز ہو گئ ہیں۔ چونکہ یہ راگ ایک خالص راگ کے طور پہ نہیں گایا جاتا بلکہ اسے ہلکی پھلکی اور [[نیم کلاسیکی موسیقی]] میں زیادہ استعمال میں لایا جاتا ہے اس لیے اس میں خوبصورتی پیدا کرنے کے لیے زائد سر بھی کبھی کبھی لگ جاتے ہیں۔
 
==حوالہ جات==
اختر علی خان، ذاکر علی خان؛ نورنگ موسیقی۔ اردو سائنس بورڈ، لاہور؛ 299 اپر مال روڈ ۔ 1999ء باب دوم، صفہ 99-100