"منگل پانڈے" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: ***ھندوستان کی آزادی کاجیالا پروانہ:منگل پانڈے*** ------ احمد سھیل ۔۔۔۔۔۔۔ ہندو...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 18:47، 13 فروری 2013ء

          ***ھندوستان کی آزادی کاجیالا پروانہ:منگل پانڈے***
                              ------ احمد سھیل ۔۔۔۔۔۔۔

ہندوستان کی تحریک آزادی کی عملی طورابتدا کرنےاور برطانوی نو آبادیات کو للکارنے والے پہلے شخص منگل پانڈے تھے۔ جنھوں نے آزادی ھند کے لیے پہلی گولی چلائی۔ منگل پانڈے 19 جولائی 1827 میں مشرقی اترپردیش کے ضلع بلیا کے گاؤں "نگوا" میں پیدا ھوئے۔ جہان ان کی اولادیں اور رشتے دار اب بھی رہائش پذیر ہیں۔ منگل پانڈے کے مقام پیدائش متنازعہ ھے۔ کہیں لکھا ھے کہ وہ یوپی کے ضلع فیض آباد کے شہر اکبر آباد مین پیدا ھوئے۔ 1849 میں 22 سال کی عمر میں منگل پانڈے نے وسطی بھارت کی فوجی کمپنی " بنگال انفنٹری" کی چونتیسویں (34) رجیمنٹ میں بحثیت سپاہی بھرتی ھوئے ۔ 1853 میں فوجی ملازمت کے دوران انگریزوں سے نفرت اور جذبہ آزادی کی تمنا جاگی اور انھوں نے آزادی کے لیے پہلی گولی چلائی۔ منگل پانڈے نےانگریز فوجیوں پر حملے کئے۔ انھوں نے 29 مارچ 1857 کو ایک انگریز سارجنٹ اور اجونٹنٹ کو زخمی کردیا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کی فوج میں استعمال ھونے والی پی۔53 رائفل میں جو کارتوس استعمال کئےجاتے تھے ۔ اسےاستعمال سے پہلےان کارتوس کےفیتوں کو دانتوں سے کھینچا جاتا تھا۔ اس میں گائے اور سور کی چربی لگی ھوتی ھے۔ جو مذھبی طور پر مسلمانوں اور ہندوں کے لیے کسی طور پر قابل قبول نہیں تھی۔ یہی بات منگل پانڈے کے غصے کا سبب بنی۔ منگل پانڈے کا تعلق برھمن گھرانے سے تھا۔ جبل پور کے عجائب خانے کے ریکارڈ کے مطابق منگل پانڈے کو 18 اپریل 1857 میں کولکتہ کے قریب بارک پور چھاونی میں دی گئی۔ یہ وھی فوجی چھاونی ھے جہاں کچھ مہینے قبل ھندوستانی فوجیوں نے" انگریزی ٹوپ" پہنے سے انکار کردیا تھا۔