"شمالی قبرص" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 102:
ترک جمہوریہ شمالی قبرص ترکی کی عسکری و اقتصادی حمایت پر بہت زيادہ انحصار کرتا ہے۔ وہ [[نیا ترک لیرا|نئے ترک لیرا]] کو اپنی کرنسی کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی تمام برآمدات و درآمدات ترکی کے ذریعے ہوتی ہیں۔ بین الاقوامی ٹیلی فون بات چیت بھی ترکی کے ڈائلنگ کوڈ کے ذریعے ہی ہوتی ہے۔ ویب پر ترک جمہوریہ شمالی قبرص ترک کا دوسری سطح کا ڈومین .nc.tr استعمال کرتا ہے اور بین الاقوامی پوسٹل یونین کی جانب سے ترک جمہوریہ شمالی قبرص کو الگ علاقہ تسلیم کیے جانے سے انکار کے باعث خطوط بھی بذریعہ [[مرسین]]، ترکی بھیجے جانے چاہئیں۔
 
ترک جمہوریہ شمالی قبرص سے براہ راست پروازیں بھی جمہوریہ قبرص کی جانب سے منع ہیں۔ گچیت کالے اور ارجان کے ہوائی اڈےبھی صرف ترکی اور آذربائیجان کے لیے کھلے ہیں۔ 1974ء سے جمہوریہ قبرص نے ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی تمام بندرگاہوں کو بند قرار دے رکھا ہے۔ لیکن ترکی اعلان کی مخالفت کرتا ہے اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص میں مندرج تمام بحری جہاز [[ترکی]] کی تمام بحری بندرگاہوں تک مفت رسائی رکھتے ہیں۔
 
ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے حقیقی باشندے یا وہ افراد جن کے پاسپورٹ پر ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی مہر لگی ہو ممکنہ طور پر جمہوریہ قبرص یا یونان کے سفر سے محروم ہو جاتے تھے لیکن یورپی اتحاد میں جمہوریہ قبرص کی شمولیت کے بعد ان پابندیوں میں کچھ نرمی آ گئی ہے اور اس حوالے سے ایتھنز اور انقرہ کے مابین برف بھی پگھلی ہے اور جب سے ترک جمہوریہ شمالی قبرص نے پاسپورٹ داخلے کی مہر ثبت کرنا چھوڑی ہے تب سے جمہوریہ قبرص نکوسیا میں گرین لائن کے پار جانے کی اجازت دے دیتا ہے۔
 
== ہوائی اڈے اور بندرگاہیں ==