"فی کس آمدنی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''فی کس آمدنی''' (Per Capita Income) کسی ملک کے افراد کی اوسط سالانہ آمدنی کو کہتے ہیں۔ یعنی ملک کی کل سالانہ آمدنی کو اگر آبادی پر تقسیم کر دیا جائے تو اسے فی کس آمدنی کہیں گے۔ اب مشکل یہ ہے کہ کونسی قسم کی آمدنی لی جائے جس پر اعداد و شمار اور مواد مل جائے؟ تو اس کا ایک عمومی حل یہ ہے کہ [[خام ملکی پیداوار]] کو آبادی پر تقسیم کیا جائے۔ اسی لیے فی کس آمدنی کو فی کس خام ملکی پیداوار(Per Capita GDP) بھی کہا جاتا ہے۔ اس وقت کے اعداد و شمار کے مطابق [[لکسمبرگ]] کی فی کس آمدنی دنیا میں سب سے زیادہ ہے جو 80,471 امریکی ڈالر سالانہ ہے۔
فی کس آمدنی کو عموماً سالانہ بنیادوں پر امریکی ڈالر میں دکھاتا جاتا ہے۔ اس کے لیے کسی ملک کی آمدنی کو پہلے موجودہ شرح تبادلہ کے حساب سے ڈالر میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
فی کس آمدنی کی دو بنیادی قسمیں ہیں۔ ایک یہ کہ فی کس آمدنی کو موجودہ قیمتوں میں دکھایا جائے۔ اسے عمومی فی کس آمدنی کہا جا سکتا ہے۔ لیکن اس میں مسئلہ یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ عموماً قیمتیں بڑھتی چلی جاتی ہیں اور عمومی فی کس آمدنی سے کسی قوم کی اصل قوت خرید کا پتہ نہیں چلتا۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک میں [[افراط زر]] کی شرح مختلف ہوتی ہے۔ اس لیے اس طریقہ سے مختلف ممالک کا آپس میں تقابلی جائزہ ان کی حالت کی صحیح عکاسی نہیں کرے گا۔ ایک اور مسئلہ ممالک کی [[زر مبادلہ]] کی [[شرح تبادلہ]] ہے۔ ہر ملک کی یہ شرح تبادلہ تبدیل ہوتی رہتی ہے اور یہ تبدیلی مختلف ممالک کے لیے یکساں نہیں ہوتی اور یہی نہیں بلکہ یہ شرح تبادلہ عوام کی قوت خرید پر مبنی نہیں ہوتی۔