"موزمبیق" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 60:
 
پہلی اور 5ویں صدی کے درمیان [[بانتو زبان]] بولنے والے شمال بعید اور مغرب سے ہجرت کرکے یہاں آئے۔ سواحلی اور بعد میں عرب بھی، نیز تجارتی بندرگاہیں اہل یورپ کی آمد تک ساحلوں پر موجود تھیں۔ 1498 میں [[واسکو ڈی گاما]] نے اس علاقہ کی سیاحت کی اور 1505 سے [[پرتگال|پرتگیزیوں]] نے اس پر اپنا استعمال قائم کیا۔ 1975 میں موزمبیق اس استعمار سے آزاد ہوا اور اس کے بعد جلد ہی عوامی جمہوریہ موزمبیق کی شکل اختیار کرلی۔ یہی وہ دور تھا جب موزمبیق میں زبردست [[موزمبیق خانہ جنگی|خانہ جنگی]] برپا تھی، اس خانہ جنگی کا آغاز 1972 کو ہوا اور 1992 میں یہ خانہ جنگی ختم ہوئی۔
 
موزمبیق قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ملک کی اکثر معیشت کی بنیاد زراعت ہے، تاہم صنعت، بالخصوص ماکولات ومشروبات، کیمیاوی مصنوعات، المونیم اور پیٹرول کی صنعت آگے بڑھ رہی ہے۔ ملک کا سیاحتی شعبہ بھی ترقی پذیر ہے۔ [[جنوبی افریقہ]] موزمبیق کا اہم تجارتی رفیق اور [[راست بیرونی سرمایہ کاری]] کا ذریعہ ہے۔ نیز پرتگال، [[ہسپانیہ]] اور [[بیلجیم]] بھی اہم تجارتی شرکاء ہیں۔ 2001 سے موزمبیق اپنے [[سالانہ خام ملکی]] (GDP) افزائشی اوسط کی بنا پر دنیا کے دس بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
 
موزمبیق کی دفتری زبان [[پرتگیزی زبان|پرتگیزی]] ہے، جبکہ ملک کی نصف آبادی اسے ثانوی زبان کی حیثیت سے استعمال کرتی ہے اور بہت کم ایسے افراد ہیں جو اسے اولین زبان کی حیثیت سے استعمال کرتے ہیں۔ مقامی طور پر سواحلی، مکھووا اور سینا زبانیں بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہیں۔ موزمبیق کا سب سے بڑا مذہب عیسائیت ہے، مسلم اور افریقی روایتی مذاہب کی اقلیتیں بھی کافی تعداد میں موجود ہیں۔
 
== بیرونی روابط ==