"خلیج میکسیکو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: thumb|خلیج میکسیکو کی ایک سہ جہتی تصویر '''خلیج میکسیکو''' دنیا کے عظیم ترین آبی اجسام...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 10:13، 2 جولائی 2007ء

خلیج میکسیکو دنیا کے عظیم ترین آبی اجسام میں سے ایک جو براعظم شمالی امریکہ اور کیوبا کے درمیان واقع ہے۔ شمال مشرق، شمال اور شمال مغرب میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ساحلوں اور جنوب مغرب اور جنوب میں میکسیکو اور جنوب مشرق میں کیوبا سے ملحق یہ عظیم خلیج تقریباً دائرے کی شکل میں ہے۔ اس کی چوڑائی 810 بحری میل (1500 کلو میٹر) ہے۔ یہ عظیم خلیج امریکہ اور کیوبا کے درمیان واقع آبنائے فلوریڈا کے ذریعے بحر اوقیانوس سے منسلک ہے اور میکسیکو اور کیوبا کے درمیان واقع رودباد یوکاتان کے ذریعے بحیرہ کیریبین سے منسلک ہے۔ بڑے سمندروں سے زیادہ تعلق نہ ہونے کی وجہ سے خلیج میکسیکو میں بہت چھوٹی لہریں اٹھتی ہیں۔ خلیج کا مدور علاقہ تقریباً 615000 مربع میل (ایک اعشاریہ چھ ملین مربع کلو میٹر) ہے۔ یہ خلیج سب سے زیادہ گہرے مقام پر 14 ہزار 383 فٹ (4 ہزار 384 میٹر) گہری ہے۔ خلیج کے نیم گرم پانیوں کے باعث یہاں طوفان بہت زیادہ آتے ہیں جن میں 2005ء کا کترینا طوفان زیادہ معروف ہے جس سے امریکہ میں زبردست جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔

خلیج میکسیکو کی ایک سہ جہتی تصویر