"کوئٹہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: منتقلی 43 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q185458 پر موجود ہیں
م روبالہ:ازالہ غیر موجود تصاویر Jinnah road, Quetta.jpg (منصوبہ:روبہ جات/ازالہ غیر موجود تصاویر)
سطر 34:
=== بیسویں صدی اور کوئٹہ کا زلزلہ ===
 
 
[[تصویر:Jinnah road, Quetta.jpg|left|thumb|300px|جناح روڈ، کوئٹہ (پرانا نام بروس سٹریٹ)]]
[[تصویر:Quetta-after1935.jpg|left|thumb|300px|جناح روڈ (پرانا نام بروس سٹریٹ) زلزلہ کے بعد]]
1876ء میں کوئٹہ [[شال کوٹ]] کو باقاعدہ برطانوی سلطنت میں شامل کر لیا گیا۔ اس دوران ہزارہ قبائل کے افراد بڑی تعداد میں کوئٹہ میں آباد ہوئے۔ انگریزوں نے کوئٹہ کو ایک فوجی اڈہ میں تبدیل کر دیا چنانچہ اس دور میں کوئٹہ کی آبادی میں کافی اضافہ ہوا جو 1935ء کے مشہور زلزلہ تک جاری رہا۔ 31 مئی 1935ء کو کوئٹہ میں ایک بڑا زلزلہ آیا جس نے پورے شہر کو آناً فاناً مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا اور ایک اندازہ کے مطابق 40،000 افراد چند دقیقوں میں ہلاک ہو گئے۔ اس قیامت خیز زلزلہ نے کوئٹہ کو بالکل تباہ کر دیا اور شہر میں کوئی عمارت نہ چھوڑی۔ یہ زلزلہ رچرڈ کے معیار کے مطابق 7.1 کی شدت کا تھا۔ اس کا شمار جنوبی ایشیاء کی تاریخ کے چار بڑے ترین زلزلوں میں کیا جاتا ہے جس کے بغیر کوئٹہ کی تاریخ نامکمل ہے۔ اس زلزلہ کے بعد کوئٹہ کی تعمیرِ نو ہوئی مگر تمام عمارات یک منزلہ تھیں۔ اس کے علاوہ برطانوی لوگوں نے چونکہ اپنے فوجی اڈے [[افغانستان]] کی سرحد کے ساتھ بنا لیے تھے اس لیے انہوں نے کوئٹہ کی تعمیرِ نو میں کوئی دلچسپی نہ لی۔ لیکن کوئٹہ چونکہ افغانستان اور ایران کے تجارتی راستے پر تھا اس لیے آہستہ آہستہ اس نے اپنی حیثیت دوبارہ مستحکم کر لی۔ اس کی تجارت [[افغانستان]] کے ساتھ [[چمن]] کے راستے اور [[ایران]] کے ساتھ [[نوشکی]]، [[دالبندین]] اور [[تفتان]] کے راستے دوبارہ شروع ہو گئی۔