"استرداد" کے نسخوں کے درمیان فرق

7 بائٹ کا اضافہ ،  9 سال پہلے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م (روبالہ: منتقلی 1 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q79791 پر موجود ہیں)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
استرداد ([[ہسپانوی]]:Reconquista اور [[انگریزی زبان|انگریزی]]: Reconquest) عیسائیوں کی ساڑھے سات سو سال طویل ان کوششوں کو کہا جاتا ہے جو انہوں نے [[جزیرہ نما آئبیریا]] سے مسلمانوں کو نکالنے اور ان کی حکومت کے خاتمے کے لئے کیں۔ 8 ویں صدی میں [[خلافت امویہ|بنو امیہ]] کے ہاتھوں [[ہسپانیہ|اسپین]] کی فتح کے بعد استرداد کا آغاز 722ء میں [[معرکہ کوواڈونگا]] سے جبکہ اختتام 1492ء میں [[سقوط غرناطہ]] کے ساتھ ہوا۔
 
1236ء میں [[محمد بن الاحمر]] کی زیر قیادت اسپین میں مسلمانوں کے آخری مضبوط گڑھ [[غرناطہ]] کو [[قشتالہ]] کے [[فرڈیننڈ سوم]] کے ہاتھوں شکست ہوئی اور غرناطہ اگلے 250 سالوں تک عیسائی سلطنت کا باجگذار بنا رہا۔ [[2 جنوری]] 1492ء کو آخری مسلم حکمران [[ابو عبداللہ محمد]] نے [[فرڈیننڈ دوم ارغونی|فرڈیننڈ]] اور [[ازابیلا اول|ملکہ آئزابیلا]] کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ جس کے نتیجے میں متحدہ [[رومن کیتھولک]] قوم وجود میں آئی۔
 
پرتگیزی استرداد 1249ء میں [[افونسو سوم]] کی جانب سے [[الغرب]] کی شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔