"بحیرہ مردار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: منتقلی 1 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q23883 پر موجود ہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تصویر: World%27s_lowest_point_%281971%29.jpg|thumb|300px|سطح سمندر سے سب سے نچلا مقام]]
'''بحیرہ مردار''' (Dead Sea) (عربی: البحر الميت, عبرانی: יָם הַ‏‏מֶּ‏‏לַ‏ח) دنیاکی سب سے نمکین جھیل جس کے مغرب میں [[مغربی کنارہ]] اور [[اسرائیل]] اور مشرق میں [[اردن]] واقع ہے۔ یہ زمین پر سطح سمندر سے سب سے نچلا مقام ہے جو 420 [[میٹر ضد ابہام|میٹر]] (1378 [[فٹ]]) نیچے واقع ہے۔ علاوہ ازیں یہ دنیا کی سب سے گہری نمکین پانی کی جھیل بھی ہے، جس کی گہرائی 330 میٹر (1083 فٹ) ہے۔ یہ [[جبوتی]] کی [[جھیل اسال]] کے بعد دنیا کا نمکین ترین ذخیرۂ آب ہے۔ 30 فیصد شوریدگی کے ساتھ یہ سمندر سے 8 اعشاریہ 6 گنا زیادہ نمکین ہے۔
<ref>Goetz, P.W. (ed.) ''The New Encyclopaedia Britannica'' (15th ed.). Vol. 3, p. 937. Chicago, 1986 </ref>
اسرائیلی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ [[بحیرہ روم]] سے 9 گنا زیادہ نمکین ہے جس کی شوریدگی 3 اعشاریہ 5 فیصد ہے جبکہ مذکورہ ماہرین بحیرہ مردار کی شوریدگی کو 31 اعشاریہ 5 فیصد قرار دیتے ہیں۔ بحیرہ مردار 67 [[الف پیما|کلومیٹر]] (42 [[میل]]) طویل اور زیادہ سے زیادہ 18 کلومیٹر (11 میل) عریض ہے۔ یہ جھیل [[عظیم وادئ شق|عظیم وادی شق]] پر واقع ہے جو [[ترکی]] کے [[کوہ طوروس|کوہ ٹورس]] سے [[جنوبی افریقہ (خطہ)|جنوبی افریقہ]] کی [[وادی زمبیزی]] تک 6 ہزار کلو میٹر طویل ایک عظیم وادی ہے ۔