"بحیرہ مردار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 25:
'''بحیرہ مردار''' (Dead Sea) (عربی: البحر الميت, عبرانی: יָם הַ‏‏מֶּ‏‏לַ‏ח) دنیاکی سب سے نمکین جھیل جس کے مغرب میں [[مغربی کنارہ]] اور [[اسرائیل]] اور مشرق میں [[اردن]] واقع ہے۔ یہ زمین پر سطح سمندر سے سب سے نچلا مقام ہے جو 420 [[میٹر ضد ابہام|میٹر]] (1378 [[فٹ]]) نیچے واقع ہے۔ علاوہ ازیں یہ دنیا کی سب سے گہری نمکین پانی کی جھیل بھی ہے، جس کی گہرائی 330 میٹر (1083 فٹ) ہے۔ یہ [[جبوتی]] کی [[جھیل اسال]] کے بعد دنیا کا نمکین ترین ذخیرۂ آب ہے۔ 30 فیصد شوریدگی کے ساتھ یہ سمندر سے 8 اعشاریہ 6 گنا زیادہ نمکین ہے۔
<ref>Goetz, P.W. (ed.) ''The New Encyclopaedia Britannica'' (15th ed.). Vol. 3, p. 937. Chicago, 1986 </ref>
اسرائیلی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ [[بحیرہ روم]] سے 9 گنا زیادہ نمکین ہے جس کی شوریدگی 3 اعشاریہ 5 فیصد ہے جبکہ مذکورہ ماہرین بحیرہ مردار کی شوریدگی کو 31 اعشاریہ 5 فیصد قرار دیتے ہیں۔ بحیرہ مردار 67 [[الف پیما|کلومیٹر]] (42 [[میل]]) طویل اور زیادہ سے زیادہ 18 کلومیٹر (11 میل) عریض ہے۔ یہ جھیل [[عظیم وادئ شق|عظیم وادی شق]] پر واقع ہے جو [[ترکی]] کے [[کوہ طوروس|کوہ ٹورس]] سے [[جنوبی افریقہ (خطہ)|جنوبی افریقہ]] کی [[وادی زمبیزی]] تک 6 ہزار کلو میٹر طویل ایک عظیم وادی ہے ۔
 
بحیرہ مردار ہزاروں سالوں سے بحیرہ روم کے گرد بسنے والے سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش مقام ہے۔ بہت زیادہ شوریدگی کے باعث اس میں کوئی آبی حیوانات اور پودے نہیں پائے جاتے جبکہ اس میں کوئی انسان ڈوب بھی نہیں سکتا۔ اسے '''بحیرہ نمک''' بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا پانی نمکین ہے۔