"واسکو ڈے گاما" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
[[واسکو ڈے گاما]] ایک [[پرتگال|پرتگالی]] بحری مہم جو تھا جس نے [[یورپ]] سے جنوبی افریقہ کے گرد گھوم کر [[ہندوستان]] تک بحری راستہ دریافت کیا اور مہم جوئی اور تجارت کی ایک نئی دنیا کھولی۔ وہ 1469ء میں [[پرتگال]] میں پیدا ہوا اور 1524ء میں کوچی ہندوستان میں وفات پاگیا۔<br />
[[File:Gama route 1.svg|300px|thumb|واسکو ڈے گاما کے ہندوستان تک پہلے سفر کا رستہ(1497–1499)]]
وہ 20 مئی 1498 کو [[کالی کٹ]] ہندوستان پہنچا تھا۔ اس سے چار سال قبل [[کولمبس]] امریکہ دریافت کر چکا تھا جبکہ [[بابر]] نے 1526 میں دہلی کا تخت سنبھالا۔<br />
[[ممباسہ]] (موجودہ [[کینیا]]) کے نزدیک اس نے کئی عرب تجارتی جہازوں کو لوٹا۔ اسکے بعد وہ شمال میں [[مالندی]] (مغربی [[افریقہ]]) پہنچا جہاں اسے پہلی بار ہندوستانی تاجر نظر آئے۔ وہاں سے اس نے کسی ملاح کو آمادہ کیا کہ اسے ہندوستان تک لے جائے۔<br />
کالی کٹ کے حکمران [[ساموتھری]] نے واسکوڈے گاما کی آو بھگت کی۔ لیکن درباری یہ دیکھ کر بڑا حیران ہوئے کہ اس نے راجہ کو تحفے میں کوئی خاص چیز نہیں دی اور نہ سونا چاندی دیا۔ راجہ سے اسکے مذاکرات ناکام رہے۔ واسکو ڈی گاما نے اجازت مانگی کہ جو سامان جو وہ بیچ نہیں سکا ہے اسکی رکھوالی کے لیئے وہ یہاں اپنا کوئی آدمی چھوڑ جائے لیکن راجہ نہ مانا۔ بلکہ راجہ نے مطالبہ کیا کہ دوسرے تاجروں کی طرح وہ بھی کسٹم ڈیوٹی ادا کرے جو عام طور پر سونے کی شکل میں ہوتی تھی۔ جاتے وقت واسکوڈے گاما اپنے ساتھ چند ہندوستانی سپاہی اور 16 ماہی گیروں کو زبردستی لے گیا۔ جو سامان وہ ہندوستان سے لیکر یورپ گیا اس کی قیمت اس سفر کے اخراجات سے 60 گنا زیادہ تھی۔