"نظام الملک طوسی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تصویر:Assassination of Nizam al-Mulk .jpg|تصغیر|حشاشین کے ہاتھوں [[نظام الملک طوسی]] کا قتل]]
جس طرح [[ہارون الرشید]] کا دور [[برامکہ]] کے تذکرے کے بغیر نامکمل ہے اسی طرح [[سلجوقی سلطنت|سلجوقیوں]] کا عہد '''نظام الملک طوسی''' کے ذکر کے بغیر ادھورا ہے۔ نظام الملک کا اصل نام حسن بن علی اور لقب نظام الملک تھا۔ وہ [[طوس]] کے ایک زمیندار علی کا بیٹا تھا۔ 408ھ میں پیدا ہوا اور بچپن سے ہی بہت ذہین اور کئی خوبیوں کا مالک تھا۔ اپنی ذہانت سے انتہائی کم عمری میں کئی علوم پر عبور حاصل کیا۔ سلجوقی عہد میں وزارت عظمی{{ا}} کے عہدے پر فائز ہوا۔ اس عہد کے تمام کارنامے نظام الملک کے تیس سالہ دور وزارت کے مرہون منت ہیں۔ یہ عہد سلجوقیوں کا درخشاں عہد کہلاتا ہے۔