"درجہ حرارت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: منتقلی 95 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q11466 پر موجود ہیں
عام اصلاحات using AWB
سطر 1:
'''درجۂ حرارت''' <small>(temperature)</small>، جیسا کہ اِصطلاح سے ظاہر ہے، [[حرارت]] (گرمائش اور ٹھنڈک) کے [[درجہ]] کو کہا جاتا ہے. با الفاظِ دیگر، گرمی یا سردی کی شدّت کو درجۂ حرارت کہاجاتا ہے. درجۂ حرارت سے پتا چلتا ہے کہ کوئی چیز یا [[نظام]] کتنا گرم یا سرد ہے. زیادہ گرمائش والی چیز یا نظام کا درجۂ حرارت زیادہ اور کم گرمائش (یا ٹھنڈک) والے چیز یا نظام کا درجۂ حرارت کم ہوتا ہے. یہ [[مادّہ]] کی ایک [[طبیعیات|طبیعی خصوصیت]] ہے.
 
کسی مادّہ کے [[جوہر]]وں کی اِرتعاشی حرکت بھی درجۂ حرارت کہلاتی ہے. زیادہ درجۂ حرارت والے [[جسم]] کے [[جوہر]]وں یا [[سالمہ|سالموں]] کی حرکت زیادہ جبکہ کم درجۂ حرارت والے جسم کی کم ہوتی ہے. کسی جسم کو جتنا گرم کیا جاتا ہے اُتنا ہی اُس کے جوہروں اور سالموں کی اِرتعاشی حرکت میں اضافہ ہوتا ہے.
 
درجۂ حرارت ماپنے کیلئے ایک آلہ استعمال کیا جاتا ہے جسے [[حر پیما|حَر پیما]] <small>(thermometer)</small> کہاجاتا ہے.
 
== اِکائیاں ==