"پاکستان مسلم لیگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: منتقلی 4 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q3322215 پر موجود ہیں
عام اصلاحات using AWB
سطر 1:
<small>یہ مضمون '''پاکستان مسلم لیگ''' کے بارے میں ہے،تحریک پاکستان چلانے والی جماعت کے لیے دیکھیے [[آل انڈیا مسلم لیگ]]</small>
[[تصویر:Flag of Muslim League.png|thumb|پاکستان مسلم لیگ کا پرچم]]
 
''پاکستان مسلم لیگ'' [[پاکستان]] کی ایک سابق سیاسی جماعت ہے جو [[قیام پاکستان]] کے بعد [[1962ء]] میں ٹوٹنے والی مسلم لیگ سے بطن سے پیدا ہوئی۔ اس وقت سے مسلم لیگ مختلف حصوں میں تقسیم در تقسیم ہوتی چلی گئی اور آج بھی مختلف مسلم لیگیں موجود ہیں جن میں سے چند معروف جماعتیں درج ذیل ہیں:
 
* [[پاکستان مسلم لیگ ن]]،یا نواز شریف: سابق [[وزیر اعظم پاکستان|وزیر اعظم]] اور [[وزیر اعلیٰ پنجاب]] [[نواز شریف|میاں نواز شریف]] کی زیر قیادت یہ جماعت [[1988ء]] میں اپنے قیام سے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔ اسے دیگر مسلم لیگ سے ممتاز کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کہا جاتا ہے۔ اس جماعت کو [[1988ء]] میں فوجی آمر [[محمد ضیاء الحق]] کی موت کے بعد [[محمد خان جونیجو]] کی پاکستان مسلم لیگ سے علیحدہ ہونے والے [[فدا محمد خان]] نے تشکیل دیا۔ اس نئی جماعت کے سربراہ فدا محمد خان اور معتمد عام (جنرل سیکرٹری) نواز شریف تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت سب سے بڑی مسلم لیگ ہے۔
سطر 8:
* [[پاکستان مسلم لیگ ف]]، یا فنکشنل: اس دھڑے کا قیام [[1973ء]] میں [[کونسل مسلم لیگ|کونسل]] اور [[کنونشن مسلم لیگ]] کے انضمام سے عمل میں آیا اور [[پیر پگاڑا|پیر پگارا]] کو اس کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ بعد ازاں [[محمد ضیاء الحق]] کے فوجی دور میں تمام مسلم لیگوں کو اکٹھے کیا گیا اور [[محمد خان جونیجو]] کو اس کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ اس صورتحال میں پیر پگارا نے [[1985ء]] میں اپنی علیحدہ جماعت تشکیل دی جس کو آج پاکستان مسلم لیگ ف کہا جاتا ہے۔ مسلم لیگ ف [[2004ء]] میں فوجی آمر [[پرویز مشرف]] کے زیر نگیں مسلم لیگوں کے انضمام میں پاکستان مسلم لیگ میں ضم ہو گئی لیکن چند ماہ بعد پیر پگارا نے اس مشترکہ مسلم لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی۔
* [[پاکستان مسلم لیگ ج]]، یا جونیجو: [[1985ء]] میں ضیاء الحق کی حکومت کے دوران پاکستان مسلم لیگ کے نام سے باضابطہ طور پر عمل میں آئی۔ [[1993ء]] میں [[حامد ناصر چٹھہ]]، [[منظور وٹو]] اور [[اقبال احمد خان]] نے اسے پاکستان مسلم لیگ ج کے نام سے دوبارہ تشکیل دیا۔ حامد ناصر چٹھہ اس کے صدر اور اقبال احمد خان معتمد عام بنے۔ [[2004ء]] کے انضمام میں یہ بھی پاکستان مسلم لیگ میں ضم ہو گئی۔
* [[پاکستان مسلم لیگ جناح]]: [[1995ء]] میں منظور وٹو نے حامد ناصر چٹھہ سے اختلافات کے باعث الگ گروہ تشکیل دیا جو پاکستان مسلم لیگ جناح کہلایا۔ [[2004ء]] میں یہ لیگ بھی پاکستان مسلم لیگ میں ضم ہوئی۔
 
ان بڑی جماعتوں کے علاوہ مندرجہ ذیل سابق جماعتیں بھی مسلم لیگ کا نام اختیار کیے رہی ہیں:
 
* [[کنونشن مسلم لیگ]]: [[1962ء]] میں فوجی سربراہ [[ایوب خان|محمد ایوب خان]] کے صدر بننے کے بعد تشکیل دی گئی
* [[کونسل مسلم لیگ]]: ایوب خان کے مخالف سیاسی رہنماؤں کی تشکیل دی گئی جماعت
* [[پاکستان مسلم لیگ قیوم]]: خان عبد القیوم خان کی تشکیل کردہ جماعت جو [[پاکستان کے عام انتخابات 1970ء|1970ء کے عام انتخابات]] سے قبل کونسل مسلم لیگ سے علیحدہ ہوئی۔
 
{{پاکستان کی سیاسی جماعتیں}}