"جمیعت علمائے اسلام (ف)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ساجد امجد ساجد نے صفحہ جمعیت علمائے اسلام کو بجانب جمیعت علمائے اسلام منتقل کیا
عام اصلاحات using AWB
سطر 1:
{{پاکستان کی سیاست}}
'''جمعیت علمائے اسلام''' [[پاکستان]] کی ایک سیاسی جماعت ہے۔ اس جماعت کا قیام [[1945ء]] میں اس وقت عمل میں آیا جب [[جمعیت علمائے ہند]] نے تقسیم ہند کے حوالے سے [[انڈین نیشنل کانگریس]] کے موقف کی حمایت کی، یوں اس موقف سے اختلاف پر علامہ [[شبیر احمد عثمانی]] کی زیر قیادت جمعیت علمائے اسلام وجود میں آئی۔
 
جمعیت علمائے اسلام [[دیوبندی مسلک]] کی نمائندہ تنظیم ہے جو پاکستان میں [[ایوب خان]] کے دور تک مذہبی جماعت کی حیثیت ہی سے نمایاں رہی لیکن ایوبی عہد میں [[جدیدیت]] اور [[لادینیت]] کی مخالفت میں یہ [[مفتی محمود]] کی زیر قیادت سیاسی سرگرمیوں میں کود پڑی۔ [[1960ء]] کی دہائی کے اواخر میں ایوب خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد [[1970ء]] کے عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام نے انتخابات میں حصہ لیا۔ [[1972ء]] سے [[1973ء]] تک مفتی محمود [[سرحد کے وزیر اعلیٰ]] بھی رہے۔
 
نظریاتی طور پر جمعیت علمائے اسلام روایتی اسلامی قوانین کی حامی ہے اور اسی لیے جماعت [[افغانستان]] میں [[طالبان]] حکومت کی زبردست حمایت کرتی رہی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان بھر میں ہزاروں مدارس قائم کیے جو کسی بھی دوسری مذہبی تنظیم سے زیادہ تعداد میں ہیں۔
 
مذہبی جماعتوں کے اتحاد [[متحدہ مجلس عمل]] میں بھی یھ جماعت شامل رہی ہی. جس نے [[پاکستان کے عام انتخابات 2002ء|2002ء کے عام انتخابات]] میں 53 نشستیں اور 11.3 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔
 
[[پاکستان کے عام انتخابات 2008ء|2008ء کے عام انتخابات]] میں متحدہ مجلس عمل کی دوسری اہم جماعت [[جماعت اسلامی]] کے مقاطعے کے باعث صرف جمعیت علمائے اسلام ف نے حصہ لیا اور [[قومی اسمبیل پاکستان|قومی اسمبلی]] کی صرف 6 نشستیں کی حاصل کر پائی۔ خواتین کے لیے مخصوص ایک نشست مل کر کل تعداد 7 بنتی ہے۔ [[سرحد اسمبلی|صوبائی اسمبلی]] میں جمعیت علمائے اسلام ف نے صرف 14 نشستیں حاصل کیں اور 371 رکنی [[پنجاب اسمبلی]] میں صرف 2 نشستیں اس کے ہاتھ لگیں۔
== متعلقہ مضامین ==
 
 
[[جمعیت طلباء اسلام]]
[[جمعیت علماء پاکستان]]
[[جمعیت علماء ھند]]
 
 
[[زمرہ:پاکستان کی اسلامی سیاسی جماعتیں]]