"ضلع خیرپور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: منتقلی 5 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q2512083 پر موجود ہیں
عام اصلاحات using AWB
سطر 42:
| ذیلی_نوٹ =
}}
'''ضلع خیرپور''' پاکستان کے صوبہ [[سندھ]] کا ایک [[سندھ کے اضلاع|ضلع]] ہے۔ 15 ہزار 910 مربع [[الف پیما|کلومیٹر]] پر پھیلا ہوا یہ ضلع صوبے کے بڑے اضلاع میں سے ایک ہے۔ ضلعی صدر مقام [[خیرپور میرس]] کا شہر ہے۔
 
ضلع خیرپور شمالی سندھ میں واقع ہے، جس کے شمال میں [[ضلع سکھر|سکھر]]، جنوب میں [[ضلع سانگھڑ|سانگھڑ]] اور [[ضلع نواب شاہ|نواب شاہ]]، مغرب میں [[ضلع لاڑکانہ|لاڑکانہ]] اور [[ضلع نوشہرو فیروز|نوشہرو فیروز]] کے اضلاع ہیں جبکہ مشرق میں اس کی سرحدیں [[بھارت]] سے ملتی ہیں۔
 
== آبادیاتی خصوصیات ==
 
[[1998ء]] کی قومی [[مردم شماری]] کے مطابق ضلع کی کل آبادی 15،46،587 ہے جس میں سے 23.23 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے۔ آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.71 فیصد ہے۔ ضلع میں کم از کم 10 گھروں کے 1709 دیہی علاقے ہیں جن کی آبادی 200 سے ایک ہزار تک ہے۔
 
مردم شماری کے مطابق ضلع کی بیشتر آبادی [[مسلمان|مسلم]] ہے جو کل آبادی کا 96.86 فیصد ہیں جبکہ [[ہندومت|ہندو]] 2.93 فیصد کے ساتھ سب سے بڑی اقلیت ہیں۔ [[سندھی زبان|سندھی]] 93.85 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے جبکہ [[پنجابی زبان|پنجابی]] 3.16 فیصد اور [[اردو]] 1.37 فیصد لوگ بولتے ہیں۔
 
== انتظامی تقسیم ==
سطر 66:
== تاریخ ==
 
ضلع خیرپور ایک تاریخی حیثیت کا حامل ہے کیونکہ [[تقسیم ہند]] سے قبل یہاں [[ٹالپر خاندان]] کی قائم کردہ [[ریاست خیرپور]] موجود تھی۔ یہ ریاست [[1783ء]] سے [[1955ء]] تک قائم رہی۔ [[14 اگست 1947ء]] کو ریاست نے پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ [[1955ء]] میں حکومت کی جانب سے ریاستوں کے خاتمے کے اعلان کے بعد ریاست خیرپور کا خاتمہ کر کے اسے صوبہ [[مغربی پاکستان]] میں شامل کر دیا گیا۔
 
یہ علاقہ شیعہ سنی تنازع کا زبردست مرکز رہا ہے اور [[1963ء]] میں عاشورۂ محرم کے جلوس پر مقامی مدرسے کے طلباء کے حملے میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
 
== اہم سیاحتی مقامات ==
 
ضلع خیرپور کئی تاریخی مقامات کا حامل ہے جن میں ٹالپروں کا بنایا گیا [[قلعہ کوٹ ڈجی]] معروف حیثیت رکھتا ہے۔ خیرپور میرس شہر میں واقع [[فیض محل]] [[1798ء]] میں قائم کیا گیا ایک محل ہے جو شہر کی سب سے اہم عمارت ہے۔ (تصویر بائیں جانب ملاحظہ کیجیے)
 
ضلع خیرپور کے شمال مغرب میں [[صحرائے تھر]] واقع ہے، جو سیاحوں کے لیے پرکشش حیثیت کا حامل ہے۔
 
== اہم شخصیات ==
سطر 88:
== زراعت ==
 
ضلع خیرپور دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر واقع ہے اور اسی سے نکلنے والی نہروں سے سیراب ہوتا ہے۔ یہاں کی سب سے اہم اور مشہور کاشت [[کھجور]] ہے جس کے باعث پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ کھجوریں پیدا کرنے والے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ [[بلوچستان]] کے علاوہ پاکستان میں کھجور کی پیداوار کا سب سے اہم علاقہ ضلع خیرپور ہی ہے۔
 
== تعلیم ==
 
ضلع خیرپور کا سب سے اہم تعلیمی ادارہ [[جامعہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی]] ہے۔ جبکہ سپیریئر سائنس کالج بھی ایک اہم درسگاہ ہے۔
 
== قبائل ==