"ضلع جیکب آباد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: منتقلی 10 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q32852 پر موجود ہیں
عام اصلاحات using AWB
سطر 42:
| ذیلی_نوٹ =
}}
'''ضلع جیکب آباد''' [[پاکستان]] کے صوبہ [[سندھ]] کا ایک ضلع ہے۔
 
ضلع کے مشرق میں [[ضلع کشمور|کشمور]] واقع ہے، جو پہلے ضلع جیکب آباد ہی کا حصہ تھا۔ ضلع جیکب آباد کے جنوب میں [[ضلع شکارپور|شکارپور]] اور جنوب مغرب میں [[ضلع لاڑکانہ|لاڑکانہ]] کے اضلاع واقع ہیں جبکہ شمال اور شمال مشرق کی جانب اس کی سرحدیں بالترتیب صوبہ [[بلوچستان]] کے اضلاع [[ضلع ڈیرہ بگٹی|ڈیرہ بگٹی]] اور [[ضلع جعفر آباد|جعفر آباد]] سے ملتی ہیں۔
 
جیکب آباد پاکستان کے گرم ترین علاقے میں واقع ہے جہاں موسم گرما میں [[درجہ حرارت]] 52 درجہ [[درجۂ صد|سینٹی گریڈ]] سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔ اس ضلع کا نام [[برطانوی راج]] کے دور کے علاقائی انگریز حاکم جنرل [[جان جیکب]] کے نام سے موسوم ہے۔ اس سے قبل یہ علاقہ [[خان گڑھ]] کہلاتا تھا لیکن علاقے کے لیے جنرل جان جیکب کی خدمات کے عوض اس علاقے کو جیکب آباد کا نام دیا گیا۔
 
تازہ ترین قومی [[مردم شماری]]، جو [[1998ء]] میں ہوئی، کے مطابق ضلع کی کل آبادی 14،25،572 ہے جس میں سے 24 فیصد آبادی شہروں میں رہائش پذیر ہے۔ ضلعی صدر مقام [[جیکب آباد]] شہر ہے۔
 
== انتظامی تقسیم ==
 
ضلع انتظامی طور پر 3 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:
 
* [[تحصیل ٹھل|ٹھل]]
سطر 60:
== آبادیاتی خصوصیات ==
 
ضلع کی بیشتر آبادی (96.3 فیصد) [[مسلمان]] ہے جبکہ سب سے بڑی اقلیت [[ہندومت|ہندو]] (3.5 فیصد)ہیں، جو ضلع کے شہری علاقوں میں کاروباری اثر و رسوخ کے حامل ہیں۔
 
ضلع میں سب سے زیادہ [[سندھی زبان]] بولی جاتی ہے (94.14 فیصد) جبکہ بلوچستان کی سرحد پر واقع ہونے کی وجہ سے دوسری سب سے بڑی زبان [[بلوچی زبان|بلوچی]] ہے (3.15 فیصد) شہری علاقوں میں [[اردو]] میں بولی اور سمجھی جاتی ہے جبکہ ملک کی دیگر علاقائی زبانوں ، [[پنجابی زبان|پنجابی]]، [[پشتو]]، [[سرائیکی زبان|سرائیکی]] وغیرہ، کے بولنے اور سمجھنے والے بھی موجود ہیں۔
 
== ذرائع نقل و حمل ==
 
جیکب آباد سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ہے اور بلوچستان کو سندھ سے ملانے والا ایک اہم راستہ یہیں سے ہو کر گزرتا ہے۔ اس لیے جیکب آباد کا ریلوے اسٹیشن ایک اہم پڑاؤ ہے جہاں سے [[سکھر]] اور [[لاڑکانہ]] سے آنے والی ریل گاڑیاں [[کوئٹہ]] اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کو جاتی ہیں۔
 
علاوہ ازیں ضلع جیکب آباد قومی شاہراہ کے ذریعے ملک کے دیگر علاقوں سے منسلک ہے۔ یہاں سے روزانہ کی بنیاد پر [[کراچی]]، [[لاہور]]، [[اسلام آباد]] اور [[کوئٹہ]] کے لیے ریل گاڑیاں اور بسیں وغیرہ چلتی ہیں۔
 
جیکب آباد کا [[شہباز فضائی اڈہ]] [[پاک فضائیہ]] کے زیر انتظام ہے لیکن یہاں سے مسافر پروازیں بھی چلائی جاتی ہیں۔[[دہشت پر جنگ|دہشت گردی کے خلاف جنگ]] میں [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکہ]] کے اتحادی کی حیثیت سے پاکستان سے یہ فضائی اڈہ امریکی افواج کے حوالے کیا ہے جنہوں نے [[جنگ افغانستان]] میں مخالفین کے ٹھکانوں کو نشانے بنانے اور اپنے فوجیوں کو رسد کی فراہمی کے لیے اس فضائی اڈے کا بھرپور استعمال کیا۔ آج بھی امریکی فوجی اہلکاروں اور ہوائی جہازوں کی بڑی تعداد اس اڈے پر موجود ہے۔
 
== مشہور شخصیات ==
سطر 79:
*[[اعجاز جکھرانی]] - موجودہ وفاقی وزیر کھیل (بمطابق 2010ء)
*[[عبد الحفیظ شیخ]] - سابق وفاقی وزیر تجارت
*[[عبد الکریم گدائی]] - [[سندھی زبان]] کے معروف شاعر
 
{{سندھ کے اضلاع}}