"کارگل جنگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

عام اصلاحات using AWB
م (روبالہ: منتقلی 1 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q404517 پر موجود ہیں)
(عام اصلاحات using AWB)
}}
 
'''کارگل جنگ''' کنٹرول لائن پر ہونے والی ایک محدود جنگ تھی جو [[پاکستان]] اور [[ہندوستان]] کے درمیان [[1999ء]] میں لڑی گئی۔ اس جنگ میں واضح کامیابی کسی ملک کو نہ مل سکی۔
 
 
== کارگل کا جغرافیہ ==
لداخ اور سری نگر کا واحد زمینی راستہ یہاں سے گزرتا ہے۔ سیاح چین پر موجود بھارتی افواج کی کمک و رسد کے لئے کارگل کا راستہ ہی بہتر راستہ ہے۔ کارگل تا سیاچن تک کا راستہ سال کے دس مہینوں تک برف کی قید میں رہتا ہے اور صرف دو ماہ کے لئے یہ شاہراہ سیاچن کے برف پوش پہاڑوں تک پہنچنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔بھارت کو انہی مہینوں میں فوجی چیک پوسٹس اور فوجی یونٹوں میں کام کرنے والے بھارتی لشکر کی خوراک اور دیگر ضروریات کو سیاچن کی چوٹیوں تک لیجانے کا ٹاسک پورا کرنا ہوتا ہے۔ کسی زمانے میں پہاڑیاں اور سیاچن پاکستانی ملکیت تھے جہاں بعد ازاں بھارتی فورسز نے قبضہ جمالیا تھا۔<ref name="اردو نیوز">[http://urdunews.net/details.asp?nid=300094 اردو نیوز]</ref>
 
 
== حقائق ==
 
== نواز شریف کا بیان ==
اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم اور [[پاکستان مسلم لیگ ن|مسلم لیگ (ن)]] کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ کارگل جنگ کے ذمہ دار پرویز مشرف تھے، سیاسی خلاء ہمیشہ آمریت کے دور میں پیدا ہوتا ہے۔بھارتی میگزین [[تہلکہ]] کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کارگل جنگ کے ذمہ دار تھے۔ جب ان سے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائن کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کے استعفیٰ کے بعد پاکستان میں سیاسی خلاء پیدا ہوجائے گا تو اس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ سیاسی خلاء ہمیشہ آمریت کے دور میں پیدا ہوتا ہے۔ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان امن عمل جاری رہنا چائیے، انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرے اور حل ایسا ہونا چائیے جسے خطے کے عوام قبول کریں۔ <ref>[http://urdunews.net/details.asp?nid name=300094 "اردو نیوز]<"/ref>
 
 
=== بھارتی جنرل کش پال کا اعتراف ===
بھارتی فوج کے سابق جنرل [[کشن پال]] نے اعتراف کیا ہے کہ کارگل جنگ حقیقت میں بھارت نے نہیں جیتی۔ [[نئی دہلی]] میں بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کارگل جنگ میں فارمیشن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کشن پال کا کہنا تھا کہ 1999 میں کارگل جنگ میں527 فوجیوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور بھارت نے علاقہ واپس حاصل کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا ”میرے خیال میں جنگ میں اتنی جانیں ضائع ہونے کو کامیابی نہیں کہا جاسکتا“۔ کشن پال نے کہاکہ جنگ میں بھارت نہ صرف میدان جنگ میں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی ناکام رہا۔<ref>[http://newsurdu.net/2010/05/30/india-60/ نیوز اردو کا موقع]</ref>
 
 
=== بھارتی فوجی ٹریبونل کا کارگل جنگ کی تاریخ دوبارہ لکھنے کا حکم ===
بھارت میں ایک فوجی ٹریبونل نے حکم دیا ہے کہ 2009 میں وقوع پذیر ہونے والی کارگل جنگ کی تاریخ دوبارہ لکھی جائے۔ فوجی ٹریبونل نے یہ حکم اس انکشاف کے بعد دیا کہ کارگل جنگ میں [[باٹالیک]] سیکٹرمیں تعینات بریگیڈیر دیوندر سنگھ کی جنگ کی رپورٹس کو لیفٹیننٹ جنرل کشن پال نے تبدیل کردیا تھا جس کے یہ رپورٹ فوجی تاریخ کا حصہ بن گئی۔بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیر دیوندر سنگھ نے کہا کہ کارگل پر ان کی رپورٹ کو ان کے سینئر افسران نے غیر حقیقی قرار دے کر اس میں تبدیلیاں کی تھیں۔تاہم گیارہ سال بعد فوجی ٹریبونل نے ان کی اصل رپورٹ کی حمایت کی۔ <ref>[http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=89461 روزنامہ جنگ]</ref>
 
 
=== پرویز مشرف کا متنازعہ کردار ===
سابق پاکستانی جنرل و صدر [[پرویز مشرف]] کا کردار کارگل جنگ کے حوالے سے منتازعہ رہا ہے۔ پرویز مشرف نے بھارت کے ایک ٹیلی ویژن چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ کارگل کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کے سبب ہی کشمیر کے مسئلے پر بھارت پاکستان سے مذاکرات کے لیے رضامند ہوا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کی وجہ سے نئی دہلی کے روئیے میں تبدیلی آئی تھی اور وہ مذاکرات کے ذریعے [[کشمیر]] کے تنازعے کے حل کے لیے تیار ہوا تھا۔ <ref>[http://www.voanews.com/urdu/news/musharraf-kargil-24july2009-51572872.html وائس آف امریکہ]</ref>
 
 
بھارتی فوج کے سابق سربراہ [[وی پی ملک]] نے کہا کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے کارگل جنگ کے بارے میں جھوٹ بولا۔ انھوں نے کہا کہ کارگل جنگ کے بارے میں پرویز مشرف نے مسلسل اپنے بیانات تبدیل کئے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے مشرف نے کہا تھا کہ کارگل میں فوج کے بجائے مجاہدین لڑ رہے ہیں، اس کے بعد مشرف نے تسلیم کیا کہ کارگل جنگ فوج نے لڑی۔ کارگل کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر کرنے کے پرویز مشرف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کارگل میں پاکستانی فوجیوں کی ہلاکتوں کو پاکستان نے تسلیم نہیں کیا اور ان کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کردیا۔ [http://www.urdupoint.com/muusharraf_in_sprim_cort/News43-10-99-103680.html اردو پوائنٹ]
 
 
=== کارگل جنگ میں اسرائیل کا کردار ===
1,165

ترامیم