"عمرو بن حمق" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: عمرو بن حمق ({{ع}}عمرو بن الحمق {{ف}}) صحابیِ رسول {{درود}} تھے جو فتحِ مکہ سے پہلے اسلام لائے تھے۔ صلح ح...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 07:54، 10 اگست 2013ء

عمرو بن حمق (عمرو بن الحمق ) صحابیِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھے جو فتحِ مکہ سے پہلے اسلام لائے تھے۔ صلح حدیبیہ کے بعد مدینہ ہجرت کی۔ ایک دن حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانی مانگا جو حضرت عمرو بن حمق نے فوراً حاضر کر دیا۔ اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی کہ خدا عمرو بن حمق کو جوانی سے بہرہ مند کرے۔ اس دعا کے اثر سے اسّی سال کی عمر تک بھی ان کی داڑھی کا ایک بال بھی سفید نہ ہوا تھا۔ آپ کثرت عبادت کی وجہ سے نحیف ہو گئے تھے۔