"گیت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: منتقلی 96 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q7366 پر موجود ہیں
سطر 1:
[[تصویر:ErcoleLorenzo de'Costa Roberti- 003Un concerto (National Gallery, London).jpg|thumb|225px|1490ء کی ایک تقریب کا خاکہ جس میں تین گائیک اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے]]
[[موسیقی]] میں، '''گیت''' سروں کی ایک ایسی [[لہر]] ہوتی ہے جس میں انسانی [[آواز]] بھی شامل ہو اور وہ گیت کے بول گائے۔ گیت کو گایا جاتا ہے اور انسانی آواز جو کہ سر میں ادا کی جاتی ہے، اس کے ساتھ [[آلات موسیقی]] کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ بعض گیت ایسے بھی ہیں جن میں آلات موسیقی کا استعمال ممنوع ہوتا ہے اور گیت کے تمام تر جزویات انسانی آواز پر مشتمل ہوتے ہیں۔ گیت کے بول عام طور پر [[شاعری]] پر مشتمل ہوتے ہیں اور ان کو ادا کرتے ہوئے سر اور تال کا تمام تر احترام ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ <br />
گیت کو یا تو ایک ہی گائک گاتا ہے یا پھر مرکزی [[گلوکاری|گلوکار]] کے ساتھ کئی دوسری آوازیں بھی شامل ہوتی ہیں جو کہ سر کو اٹھانے اور اس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شامل کی جاتی ہیں۔ دوسرے گائک عام طور پر بار بار دہرائے جانے والے گیت کے بول ادا کرتے ہیں یا پھر مرکزی گلوکار کے ہم آواز سروں کو جلا بخشتے ہیں۔<br />
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/گیت»