"سقوط غرناطہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 28:
892ھ بمطابق 1492ء میں [[ہسپانیہ|اسپین]] میں مسلم اقتدار کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگیا اور ان کی آخری ریاست [[غرناطہ]] بھی عیسائیوں کے قبضے میں چلی گئی۔ اس واقعے کو سقوط غرناطہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
 
اسپین میں آخری مسلم [[امارت غرناطہ]] کے حکمران [[ابو عبد اللہ|ابو عبداللہ]] نے [[قشتالہ]] اور [[ارغون]] کے عیسائی حکمرانوں [[ازابیلا اول|ملکہ آئزابیلا]] اور [[شاہ فرڈیننڈ]] کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور اس طرح اسپین میں صدیوں پر محیط مسلم اقتدار کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگیا۔ معاہدے کے تحت مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن عیسائی حکمران زیادہ عرصے اپنے وعدے پر قائم نہ رہے اور یہودیوں اور مسلمانوں کو اسپین سے بے دخل کردیا گیا۔ مسلمانوں کو جبرا عیسائی بنایا گیا جنہوں نے اس سے انکار کیا انہیں جلاوطن کردیا گیا۔
 
{{نامکمل}}