"ابو فضل بن مبارک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ربالہ: منتقلی 17 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q334752 پر موجود ہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 2:
وفات:1602ء
 
[[جلال الدین اکبر|اکبر اعظم]] کے نورتنوں میں سے ایک۔ شیخ مبارک کا دوسرا بیٹا اور علامہ فیضی کا چھوٹا بھائی۔ [[آگرہ]] میں پیدا ہوا۔ 1572ء میں اپنے بھائی فیضی کے ساتھ دربار اکبری میں باریاب ہوا۔ 1600ء میں منصب چار ہزاری پر فائز ہوا۔ شہزادہ سلیم ([[نورالدین جہانگیر|جہانگیر]]) کا خیال تھا کہ ابوالفضل اس کے بیٹے خسرو کو [[ولی عہد]] بنانا چاہتا ہے۔ چنانچہ اس کے اشارے پر راجہ نرسنگھ دیو نے اسے اس وقت قتل کر دیا جب وہ دکن لوٹ رہا تھا۔ اپنے وقت کا علامہ اور بلند پایہ مصنف تھا۔ علامی تخلص رکھتا تھا۔ آزاد خیال فلسفی تھا۔ علما اسے دہریہ سمجھتے تھے۔ اکبر کے دین الٰہی کے اجرا کا سبب اسی کو گردانا جاتا ہے۔ [[اکبر نامہ]] اور [[آئین اکبری]] مشہور تصانیف ہیں۔ اس کے خطوط کا مجموعہ مکتوب علامی فارسی ادب کا شاہکار سمجھا جاتا ہے۔
{{Commonscat|Akbarnama}}