"آبنائے باسفورس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تصویر:Istambul_and_Bosporus_big.jpg|thumb|300px|بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے باسفورس اور استنبول کی لی گئی تصویر]]
 
باسفورس ([[انگریزی زبان|انگریزی]]: Bosporus، Bosphorus, ترک: İstanbul Boğazı) ایک [[آبنائے]] ہے جو [[ترکی]] کے یورپی حصے ([[تھریس|رومیلیا]]) اور ایشیائی حصے ([[اناطولیہ]]) کو جدا کرکے [[یورپ]] اور [[ایشیاء|ایشیا]] کے درمیان سرحد قائم کرتی ہے ۔ اس [[آبنائے]] کو [[آبنائے باسفورس|آبنائے استنبول]] بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ بین الاقوامی جہاز رانی کے لئے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے تنگ [[آبنائے]] ہے جو [[بحیرہ اسود]] کو [[بحیرہ مرمرہ]] سے ملاتی ہے (واضح رہے کہ بحیرہ مرمرہ [[در دانیال|درہ دانیال]] کے ذریعے [[بحیرہ ایجیئن]] سے منسلک ہے جو [[بحیرہ روم]] سے ملا ہوا ہے)۔
 
استنبولی باشندے اسے صرف Boğaz کہتے ہیں جبکہ Boğaziçi کی اصطلاح [[آبنائے]] کے ساتھ ساتھ واقع [[استنبول]] کے علاقوں کے لئے استعمال ہوتی ہے
 
== خصوصیات ==
 
یہ [[آبنائے]] تقریباً 30کلومیٹر طویل ہے اس کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی شمالی داخلی راستے پر 3 ہزار 700 میٹر ہے اور کم از کم چوڑائی کنڈیلی اور اشیان کے مقام پر 700 میٹر اور اینادولوحسان اور رومیلی حسان کے مقام پر 750 میٹر ہے ۔ [[آبنائے]] کی گہرائی 36 سے 124 میٹر ہے ۔
 
[[آبنائے]] کے ساحل انتہائی گنجان آباد ہیں جہاں [[استنبول]] واقع ہے جس کی آبادی 13 ملین سے زیادہ ہے ۔
 
== پل ==
سطر 16:
آبنائے باسفورس پر دو پل قائم ہیں۔ 1973ء میں مکمل ہونے والا پہلا پل ”[[باسفورس پل]]“ 1074 میٹر طویل ہے ۔ دوسرا پل ”[[فاتح سلطان محمد پل]]“ 1090 میٹر طویل ہے اور 1988ء میں مکمل ہوا۔ یہ پہلے پل سے تقریباً 5 کلومیٹر شمال میں واقع ہے ۔ حکومت ترکی کی جانب سے نشان زدہ 7 میں سے ایک مقام پر تیسرا پل بھی تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔ اس پل کے مقام کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے تاکہ زمینوں کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔
 
مرمرے نامی ایک اور گذر گاہ زیر تعمیر ہے جو 2008ء میں مکمل ہوگی۔ یہ 13.7 کلومیٹر طویل ریلوے سرنگ ہوگی جو [[آبنائے]] کے نیچے 55 میٹر گہرائی سے گذرے گی۔
 
== اہمیت ==