"معجزات نبوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 9:
===احادیث اور تاریخ کے مطابق===
احادیث اور تاریخ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش سے وصال سے بہت سے معجزات درج ہیں۔
 
====شق صدر====
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلب مبارک کو فر شتوں نے کئی بار آب زم زم سے دھویا۔ اسے [[واقعہ شق صدر]] کہا جاتا ہے۔
 
====دیگر معجزات====
* نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دائی [[حلیمہ سعدیہ]] جب مکے آرہی تھیں تو انکا گدھا سب سے رک رک کر چل رہا تھا۔ دائی حلیمہ کے شوہر کو ڈانٹتے کہ گدھا تیز چلاؤ۔ جب یہ قافلہ واپس آ رہاتھا اور محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دائی حلیمہ کی گود میں تھے تویہی مریل گدھا سب سے آگے بھاگتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکت سے دائی حلیمہ کے قبیلے بنواسد میں جب یہ مبارک بچہ پہنچ گیا تو اس قبیلے کے جانوروں کے تھن ایسے ہوگئے جیسے جاگ گئے ہوں، برتن بھربھرکر دودھ جیسے امڈنے لگا۔دوسرے قبائل کے لوگ اپنے لڑکوں کو ڈانٹتے تھے کہ تم بھی وہیں جانور چراؤ جہاں اس گھرانے کے بچے چراتے ہیں، وہ لڑکے کہتے کہ وہیں تو چراتے ہیں لیکن دودھ اتنا نہیں نکلتا۔انہیں کیا معلوم یہ کسی گھاس یا خوراک کی وجہ سے دودھ نہیں نکل رہا بلکہ یہ تو معجزہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
* نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشن گوئیاں بھی سچ ثابت ہوتی تھیں۔ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبةاﷲ سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے کہ ایک مسلمان نے اپنی کمر دکھائی جو کافروں کے تشدد کے باعث بری طرح جھلس کر زخمی ہو چکی تھی اس نے عرض کیا کہ ان کے لیے بددعا کیجئے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدھے ہو کر بیٹھ گئے اور ارشاد فرمایا کہ اﷲ تعالٰی کی قسم ایک وقت آئے گا کہ صنعا سے حضرموت(عرب کے دو کونے) تک سونے سے لدی پھندی ایک نوجوان عورت تن تنہا سفر کرے گی اور اسے سوائے خدا کے کسی کا خوف نہ ہوگا۔ حضرت سلیمان منصور پوری نے اپنی کتاب ”رحمة اللعالمین“میں ایسی کئی روایات کونقل کیا ہے جن میں کسی نوجوان خاتون کا ذکر کیاگیا ہے جو ایک شتر پر سوار ہو کر تن تنہا صنعا سے حضرموت تک گئی اور اسکے جسم پر سونے کے زیورات گویا لدے ہوئے تھے۔