"عظیم وادئ شق" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
'''عظیم وادئ شق''' ([[انگریزی]]: [[Great Rift Valley]]) ایک گہری گھاٹی ہے جو جنوب مغربی ایشیا اور مشرقی افریقہ میں شمالا{{دوزبر}} جنوبا{{دوزبر}}پھیلی ہوئی ہے۔ اس کی لمبائی 6 ہزار [[کلو میٹر]] (3700 [[میل]]) ہے۔ یہ عظیم گھاٹی جنوب مغربی ایشیا میں [[لبنان ]] سے شروع ہو کر مشرقی افریقہ میں وسطی [[موزمبیق]] پر جا کر ختم ہوتی ہے۔ اس کی چوڑائی 30 سے 100 کلو میٹر تک ہے اور اس کی گہرائی چند میٹر سے ہزاروں میٹر کے درمیان ہے۔ اس کو عظیم وادئ شق کا نام برطانوی ماہر ارضیات [[جان والٹر گریگوری]] نے دیا۔
 
لبنالبنان میں [[وادئ بقا]] سے شروع ہو کر یہ وادی [[وادئ اردن]]، [[بحیرہ مردار]]، [[خلیج عقبہ]] اور [[بحیرہ احمر]] تک پہنچتی ہے جس کے بعد یہ مشرقی افریقہ میں داخل ہو کر دو حصوں '''مغربی وادی شق''' اور '''مشرقی وادی شق''' میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ مغربی وادی شق میں [[عظیم جھیلیں (افریقہ)|عظیم جھیلیں]] واقع ہیں جن میں [[جھیل وکٹوریہ]] اور [[جھیل ٹانگانیکا|ٹانگانیکا]] قابل ذکر ہیں۔ افریقہ کی یہ تمام عظیم جھیلیں اس شق کے باعث وجود میں آئیں۔
 
یہ عظیم وادی لاکھوں سالوں سے زمین کی دو پرتوں کی حرکت کے باعث وجود میں آئی۔ اگر زمینی پرتوں کی یہ حرکت جاری رہی تو بالاخر [[قرن افریقہ]] براعظم کے دیگر علاقوں سے جدا ہو جائے گا۔