"سید شجاعت علی قادری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 7:
==تعلیم==
 
انہوں نے مدرسہ عربیہ حافظیہ سعدیہ ضلع دادو ، علی گڑھ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے علامہ [[غلام جیلانی میرٹھی]] اور علامہ حافظ [[شاہ احمد نورانی]] صدیقی کے استاد کے بھائی حافظ غلام ربانی ، سے ناظرہ قرآن کریم سیکھا۔ اس کے بعد انہوں نے 10 سال کی عمر میں ملتان پاکستان کی طرف 1951 ء میں اپنے والدین کے ساتھ ہجرت کی اور مدرسہ انوار العلوم میں تعلیم کا آغاز کیا۔ بالآخر اس ادارے سے انہوں نے [[درس نظامی]] مکمل کے کورسز مکمل کیے۔ انہوں نے [[پیر کفایت علی شاہ]] سے تصوف کے قادری طریقہ میں اجازت بھی حاصل کی۔ انہیں مندرجہ ذیل قابل ذکر علماء کرام سے سیکھنے کا موقع ملا۔
 
1۔ ان کے والد مفتی سید مسعود علی قادری
2۔ جنید وقت رئیس المناظرین عبدالحفیظ حقانی (محمد حسن حقانی کے والد)
3۔ غزالی زماں علامہ سید [[احمد سعید کاظمی]] رحمۃ اللہ علیہ
 
انہوں نےاٹھارہ سال کی عمر میں جامعہ اسلامیہ انوار العلوم ملتان سے علوم کی تکمیل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مندرجہ ذیل قابلیتیں حاصل کیں۔
 
ایم۔اے اسلامیات ، [[کراچی یونیورسٹی]] ، 1971
ایم۔اے عربی ، کراچی یونیورسٹی ، 1974
عربی ادب کورس ، [[ریاض یونیورسٹی]] ، سعودی عرب ، 1984
پی ایچ ڈی ، کراچی یونیورسٹی ، 1984