"تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏Poor Quality: نیا قطعہ
←‏گھٹیا معیار: نیا قطعہ
سطر 89:
 
[[صارف:Fmc47|Fmc47]] ([[تبادلۂ خیال صارف:Fmc47|تبادلۂ خیال]]) 23:55, 28 دسمبر 2013 ([[UTC|م ع و]])
 
== گھٹیا معیار ==
 
اردو ویکیپیڈیا انتظامیہ
 
حال میں مجھے دریافت ہوا ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر بہتیرا مضامین کی نہایت گھٹیا رکھ رکھاؤ ہو رہی ہے، اور لہٰذا وہ اس اعتبار سے حساس ہیں کہ انہیں پروپاگنڈا کے لیے فعال وسیلے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گمان ہے کہ انتظامیہ کو کم پروا ہے مضامین کا اعتماد اور اصلیتوں کی درستی کے بارے میں، اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ بہتیرا مضامین میں ظاہر طور پر غلط معلومات، نیز جانب دار اور خود رائے بیان درج کیے جاتے ہیں۔ کچھ صورتوں میں، تمام مضمون اوپِنیَن ایسے کے طرز پر لکھا جاتا ہے، جذباتی اور ترغیب دہ الفاظ کے ساتھ، ان میں کم ہی حقیقت۔
 
سب سے فکر انگیز بات یہ ہے کہ کافی سارے مضامین جن میں غلط معلومات ہیں سیاسی طور پر حساس ذات کے ہیں۔ بہتیرا مضامین استعمال کیے جاتے ہیں اس نظرِ عالم کو بڑھاوا دینے کے لیے کہ اسلامی دین کو باقی دنیا یا ’مغرب‘ کی طرف سے خطرہ پیش ہے۔ یہ زیادہ تر من گڑھے قصوں اور غلط معلومات کے ذریعے کیا جاتا ہے جن کی حقیقت پر کوئی بھی بنیاد نہیں ہے، اور جنہیں کوئی بھی قابل اعتماد ذرائع میں نہیں پایا جاتا۔ صرف ان ذرائع میں پائے جاتے ہیں جو اسی بیہودہ نقطۂ نظر کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
 
ان جھوٹی کہانیوں کو استعمال کرنا عوام کو مغربی یا غیر اسلامی دنیا کے خلاف ہونے پر انگیختہ کرنا ایک رقت انگیز کوشش ہے جو افسوس سے پاکستان کے کافی سارے میڈیا ذرائع نے کرنا شروع کیا ہے، اور کچھ بھارت میں بھی۔ ایسے مواد ظاہری پروپاگنڈا ہے اور اس کی بالکل ویکیپیڈیا پر کوئی جگہ نہیں ہے۔ انگریزی ویکیپیڈیا ہدایات اسے صاف واضح کرتے ہیں، اور یہی ہدایات ہر لسان کے ویکیپیڈیا پر چلتی ہیں، بشمول اردو۔ مضامین کو جانب دار نہیں ہونا چاہیے اور انہیں معروضی نقطۂ نظر پیش کرنی چاہیے، نیز معروضی الفاظ اور لہجہ استعمال کرنا چاہیے۔ ویکیپیڈیا ہدایات یہ صاف واضح کرتی ہیں کہ یہ اوپِنین ایسے کے لیے درست جگہ نہیں ہے۔ ساری معلومات کو قابل تصدیق ہونی چاہیے، جس کا مطلب ہے کہ اسے معروف اور قابل اعتماد ذرائع میں پائی جانی چاہیے۔ اگر نہیں پائی جاتی، تو اسے یہاں شائع نہیں کرنا چاہیے۔
 
جیسے مذکورہ بالا ہے، انتظامیہ کو ویکیپیڈیا کے معیار سے مطابقت رکھنے کی کم پروا ہے، اور شاید خود ہی وہ ان کرتوت میں شرکت لیتے ہوں۔
 
بلکہ، زیادہ تر انتظامیہ تیکنیکی اصطلاحات اور اشیا کے نام جن کا اردو میں کوئی موجودہ لفظ نہیں ہے ان کے لیے بیہودہ اور عجیب و غریب نو الفاظ ساز کرنے پر راغب ہیں۔ یہ بھی ویکیپیڈیا ہدایات کے خلاف ہے۔ ہدایات واضح کرتی ہیں کہ ویکیپیڈیا کو کسی بھی مخصوص نو الفاظ کو فروغ دینے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، اور کہ ان اصطلاحات استعمال کرنا چاہیے جن سے عام خوانندہ یا کسی میدان میں ماہر واقف ہو۔ زیادہ سے زیادہ صورتوں میں جہاں کہ نو الفاظ ساز کیے گئے ہیں اردو ویکیپیڈیا پر، گمان ہے کہ ویکیپیڈیا انتظامیہ یا صارفین نے خود ایجاد کیے ہیں، اور باہر ان کی تقریباً کوئی بھی وجود نہیں ہے۔ میں نے بہت غور سے ہر قسم کی لغت میں کھوجا ہے، اردو ویکیپیڈیا پر مستعمل نو الفاظ کی تلاش میں، مگر افسوس کہ کوئی کامیابی نہ ہوئی۔ لہٰذا میں اس نتیجے پر پہنچا کہ واقعی ویکیپیڈیا صارفین نے خود یہ الفاظ ایجاد کیے ہوں گے۔ جیسے مذکورہ بالا ہے، یہ ناجائز ہے۔ مزید براں زیادہ تر اصطلاحات عام اردو کے استعمال سے بالکل مطابقت نہیں رکھتے، اور جو بھی ان کا سنے ان سے طنز کا نشانہ بنتے ہیں۔ تیکنیکی اصطلاحات متعلقہ میدان کے ماہروں کو مکمل طور پر انجانے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ وہ باطل ہیں۔ اگر نہایت ضروری ہے کہ نئے الفاظ ایجاد کیے جائیں، ان ماہروں کو کرنا چاہیے جو انہیں استعمال کریں گے اور جو ان کے پس منظر سے واقف ہوں۔ لسانیات دانوں یا شوقینوں سے نہیں۔
 
در آمد انگریزی الفاظ کے بوچھار پر رکاوٹ ڈالنے کی کوشش بہادر اور قابل تعریف ہے، مگر گمراہ بھی ہے اور آخر میں صرف ناکامی پائے گی۔ ایسی کوششیں عالم بھر کے لسانی اداروں نے کی ہیں، فرانس، ایران، ترکیہ، اور انگنت دیگر جگہوں سے۔ جہاں بھی کوشش کی گئی ہے، وہاں آخر میں صرف ناکامی نکلی۔ ہر صورت میں، ایجاد شدہ الفاظ پر عام لوگوں کی طرف سے طنز کیا جاتا ہے، اور آخر انہیں رد کیا جاتا ہے۔ ایسی کوششیں شاید قریب ایک صدی سے جاری ہیں، مگر ہر مستعمل حربے اور ہتھکنڈے کے باوجود، ناکام رہی ہیں۔
 
اردو گوؤں اور اردو ویکیپیڈیا انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اسے انتباہ سمجھیں۔ اپنے آپ کو ماضی میں اس کوشش آزمانے والوں سے زیادہ چالاک نہ سمجھیے - بس کام ہی نہیں کرتی، محرکوں کی ذہانت اور چالاکی کے باوجود۔ بے حد تعداد میں نو الفاظ ساز کرنا لاحاصل ہے اور کامل صورت ہے کہ اسے ترک کیا جائے، خصوصاً جبکہ بہت بہت زیادہ اہم فکریں ہیں جن پر انتظامیہ کو متوجہ ہونا چاہیے، مثلاً مضامین کی درستی اور غیر جانب داری۔ اردو لسانیات دان، شوقین، اور ادیب اپنا وقت اور محنت بہتر استعمال کر رہے ہوں گے اگر انہوں نے زبان کے غیر تیکنیکی پہلو اور تخلیقی حیثیت کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کی، اور تیکنیکی پہلوؤں کو متعلقہ ماہروں کے ہاتھ میں چھوڑ دی۔ یاد رکھیے کہ انگریزی الفاظ عام، غیر تیکنیکی زبان میں بھی بڑی تعداد میں داخل ہو رہے ہیں، اور ان کی گھٹاؤ کی جا سکتی ہے اگر زبان کو حقیقی اور قدرتی انداز میں ترقی دی جائے۔
 
مرکزی نقطے کو واپس جا کر، میرا خیال ہے کہ نہایت ضروری ہے کہ اردو ویکیپیڈیا انتظامیہ ہوش میں آئیں اور کھری اور پُر جوش کوشش کریں اردو ویکیپیڈیا پر مضامین کی معیار بڑھانے کے لیے، غیر جانب دار مواد اور پروپاگنڈا نکالنے سے، اور یقینی بنانے سے کہ تمام معلومات قابل تصدیق اور درست ہے۔ ایک میڈیا ماحول میں جو پروپاگنڈا اور غلط معلومات سے پھولتی پھلتی ہے، ویکیپیڈیا کا کردار سچائی کا روشن مینار کا ہونا چاہیے، جو من گڑھتوں اور غلط معلومات کو زائل کر ڈال سکتا ہے اور عوام کو معلومات کے قابل اعتماد وسیلے کو رسائی فراہم کرے، جس کا بالآخر وہ حقدار ہیں۔ اسے اس زہریلے اور تباہ کُن میڈیا ماحول کو بدتر بنانے کے لیے، یا نقصان دہ اور نفرت انگیز رودادوں کو فروغ دینے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
 
شکریہ
 
[[صارف:Fmc47|Fmc47]] ([[تبادلۂ خیال صارف:Fmc47|تبادلۂ خیال]]) 01:44, 29 دسمبر 2013 ([[UTC|م ع و]])
منصوبہ صفحہ دیوان عام میں واپس جائیں۔