"انٹرٹینمنٹ سافٹ وئیر ریٹنگ بورڈ" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
 
 
===تعارف===
[[Image:esrb-cover.jpg|thumb|400px||ہرگیمز کے باکس اور سی ڈی کے سرورق پر اس درجہ بندی کا لیبل لگا ہوتا ہے تاکہ آپ گیم کی نوعیت سے آگاہ ہو سکیں کہ یہ گیم کتنی عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے]]
 
اب والدین اپنے بچوں کے لیے اچھے اور برے گیمز سے کیسے آگاہ ہوں اس کے لیے 1993ء میں امریکہ میں ان پرشدد ویڈیو گیمز کے خلاف کانگریس میں آواز اٹھائی گئی جس میں انتہائی کامیابی سے دباؤ ڈالا گیا کہ ویڈیو گیم انڈسٹری ایک ایسا نظام وضع کرے جس سے گیم میں استعمال ہونے والے تشدد یا غیراخلاقی مواد کے بارے میں والدین کو آگاہ کیا جاسکے، چنانچہ 1994ء میں ای ایس آر بی یعنی انٹرٹینمنٹ سافٹ وئیر ریٹنگ بورڈ @ کے نام سے ادارہ قائم ہوا۔
 
===درجہ بندی===
 
انٹرٹینمنٹ سافٹ وئیر ریٹنگ بورڈ نے دنیا بھر کے گیمز کو مندرجہ ذیل مخصوص درجہ بندی میں تقسیم کیا
[[Image:esrb-rating.jpg|thumb|ای ایس آر بی کی درجہ بندی]]
===ec===
تین سال کی عمر کے بچوں کے ابتدائی گیم، جن میں تعلیمی نوعیت اور مشہور کرداروں مکی ماؤس، ٹیڈی بئیر اور باربی وغیرہ کے گیمزشامل ہیں
 
===E===
چھ سال سے لے کر ہر ایک کے لیے موزوں گیم، جن میں عام گیمز مثلاّ ماریو، پیک مین، لیگو اور زیلڈا شامل ہیں
 
===E+10===
دس سال سے بڑے سے ہر ایک کے لیے موزوں گیم، جن میں الہ دین، ننجا ٹرٹلز، جنگل بک، ٹارزن وغیرہ شامل ہیں
 
===T===
سترہ سال سے کم عمر ٹین ایجرز کے لیے گیم، جن میں کار ریس، ریسلنگ، سمولیٹر اور ایکشن گیمز شامل ہیں جیسے ٹومب رایڈر، نیڈ فار اسپیڈ، سم سٹی، امپاسبل کری ایچر
 
===M===
سترہ سال سے بڑے میچور کے لیے گیم، جن میں جنگی، شوٹنگ، فائٹنگ، ہارر گیمز شامل ہیں جیسے کال آف ڈیوٹی، ڈوم، ہٹ مین، ریزیڈنٹ ایول اور ہالو وغیرہ
 
===AO===
صرف بالغ شعور رکھنے والے نوجوانوں کے لیے ، ایسے ویڈیو گیمز جن میں فحش یاغیراخلاقی مواد جزوی یا مکمل طور پر شامل ہو، جیسے گرینڈ تھیف آٹو، فارن ہائیٹ اورلولا وغیرہ
 
===RP===
ریٹنگ زیرغور ہیں، یہ درجہ بندی عموماّ ان گیمز پر کی جاتی ہے جن کا ابھی ڈیمو ورژن ریلیز ہوا ہو یا پھر پرموشنل ٹریلر دیا جارہا ہو
 
===KtoA===
کڈز ٹو ایڈلٹ یعنی بچوں سے بالغ تک ہر ایک کی ذہنی سطح کے لیے بنائے گئےگیم جن میں ذہنی و دماغی مشق کے آسان گیمز ہوتے ہیں جیسے برین ایج، میتھ ٹریننگ، سائٹ ٹریننگ وغیرہ