"کارنیل رونالڈ ویسٹ" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: کارنیل رونالٹ ویسٹ ( Cornel Ronald West) ، امریکی فلسفی، ماہر مذھبیات، عوامی دانشور، مزاحمت کار،استاد اور... |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |

سطر 1:
{{wikify}}
{{Infobox philosopher |

region = [[Western Philosophy]]
| era = [[20th-century philosophy|20th-]]/[[21st-century philosophy]]
| image =Cornel West 2008.jpg
| caption = Cornel West in 2008 |

|birth_name=Cornel Ronald West
| birth_date = {{birth date and age|1953|6|2}}
| birth_place = [[Tulsa, Oklahoma]], U.S.
|school_tradition = [[Neopragmatism]]
[[Existentialism]]
[[Africana Philosophy]]
[[Historicism]]
| main_interests = [[Political Philosophy]]
[[Philosophy of religion]]
[[Ethics]]
[[Race (classification of human beings)|Race]]
[[Democracy]]
| influences = [[Martin Luther King, Jr.]], [[Malcolm X]], [[W. E. B. Du Bois]], [[James Hal Cone|James Cone]], [[Karl Marx]], [[Friedrich Engels]], [[Karl Kautsky]], [[György Lukács]], [[Ralph Waldo Emerson]], [[Søren Kierkegaard]], [[Arthur Schopenhauer]], [[Leszek Kolakowski]], [[Herman Melville]], [[Michel Foucault]], [[Antonio Gramsci]], [[Richard Rorty]], [[William James]], [[John Dewey]], [[Giambattista Vico]], [[Frankfurt School]]
| influenced = [[Gary Peller]], Kobena Mercer
| notable_ideas = [[Race Matters]]
Democracy Matters
| alma_mater = [[Harvard University]]
[[Princeton University]]
[[Yale Divinity School]]}}
کارنیل رونالٹ ویسٹ ( Cornel Ronald West) ، امریکی فلسفی، ماہر مذھبیات، عوامی دانشور، مزاحمت کار،استاد اور ادیب ہیں۔ وہ 2 جون 1953 میں امریکی ریاست اوکلوھوما کے شہر ' تلسا' میں پیدا ھوئے۔ نوجوانی کے دن کیلےفورینا کے درالحکومت ' سیکریمنٹو' میں بسر ھوا۔ کارنیل ویسٹ نے انڈر گریجیوٹ ڈگری ہارورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی۔ وہ پہلے سیاہ فام امریکی تھے جنہوں نے 1980 میں پرنسٹن یونیورسٹی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کے سند حاصل کی۔ وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر رھے۔ 2002 میں کارنیل ویسٹ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر لارنس سے انقلابی اور لبرل مذھبی سوچ کے سبب شدید اختلاف اور تنازعہ پیدا ھوا اور وہ ہارورڈ یونیورسٹی کو خیر باد کہنے پر مجبور ھو گئےاور پھر جامعہ پرنسٹن میں پروفیسرمقرر ھوئے۔ آج کل نیویارک کی" یونین تھیولوجیکل سمینری" میں تدریسی فرائص انجام دے رھے ہیں۔ وہ پیرس یونیورسٹی میں بھی پڑھاتے ہیں۔ ان کا اصل تدریسی میدان ' امریکی نسلی مطالعے' ہیں۔
ان کے والد اوردادا بیپٹست گرجے کے مبلغ تھے۔ ابتدائی مذھبی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انھوں نے سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی۔ انھوں نے متعدد بارانسانی اور شہری آزادیوں کے حصول کے لیےاور امریکہ میں
اقلیتون پر مظالم کے خلاف بڑے بڑے جلسے، جلوسوں اور مظاہروں میں شرکت کی۔ وہ بچپن میں میلکم ایکس (1925۔1965 ) کی عسکریت پسند متشدد تنظیم ' بلیک پینتھر'سے متاثر رھے۔ کارنیل ویسٹ سیاسی طور پر "سوشلسٹ ڈیموکریٹ" مشہور ھوئے مگر وہ زیادہ تر مذھبی اور نسلی مطالعوں اور مباحث میں مصروف رھے۔ وہ اپنے آپ کو 'غیر مارکسی سوشلسٹ' کہتے ہیں کیونکہ ان کو کارل مارکس (1818.1883) کے مذھبی نظریات اور خیالات سے اتقاق نہیں ھے۔ کارنیل ویست مارکس کے معاشی نظریات، تاریخی مادیت، طبقاتی جدوجہد، قدر زائد، استحصال اور مغائرت کے نظریات اور تصورات کو تسلیم کرتے ہیں۔ کارنیل ویسٹ عوامی قسم کے دانشور ہیں۔ وہ غریبوں کے کھانے پینے کے کئی منصوبوں کے سرپرست ہیں۔ گرجوں میں بھی سرگرم ہیں۔ جیلوں میں میں قیدیوں کی بہبود میں بڑہ چڑ کر حصہ لیتے ہیں۔ ویسٹ امریکہ کی ایک چھوٹی سی سیاسی جماعت، " ڈیموکریٹ سوشلسٹ امریکہ " کے بنیادی اور سرگرم رکن ہیں۔ وہ امریکی صداراتی انتخابات میں ڑیموکریٹ پارٹی کا ساتھ دیتے ہیں۔ مگر اس کی غلط پالیسوں پر کھل کر نہایت دلیری سے تنقید بھی کرتے ہیں۔
کچھ ماہ قبل انھیں پرنسٹن کے کیمپس میں دیکھا تھا۔ وھی ساٹھ/60 دہائی کے سیاہ فام امریکی انقلابی مزاحمت کار کی وضع قطع، چہرے پر بے ہنگم ڈارھی، بے ترتیب دانت، چہرے پر کالے فریم کا موٹا چشمہ، چال میں سبک رفتاری اور وھی روایتی سیاہ نوجوانوں والی حرکات و سکنات ان کے مزاج کا امتیازھے۔104 فارن ہائیٹ گرمی میں تھری پیس سوٹ پہنے ،پسنے میں شرابور چلے جارھے تھے۔ کارنیل ویسٹ عہد حاضر کے ایک انسان دوست عوامی فلسفی اور روشن خیال دانش ور ہیں۔ مغرب سے باہر ان کو لوگ قدرے کم ھی جانتے ہیں۔ اردو میں ان کی فطین طبع فکریات پرابھی تک غالبا کوئی تحریر نظر سے نہیں گزری۔
{{حوالہ جات}}
[[زمرہ:امریکی شخصیات]]
[[en:Cornel West]]