"انگلستان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 122:
 
== سائنس اور ٹیکنالوجی ==
سائنس اور ریاضی کے شعبے میں اہم انگریز سائنس دانوں میں سر آئزک نیوٹن، مائیکل فیراڈے، رابرٹ ہک، رابرٹ بوائل، جوزف پریسٹلے، جے جے تھامپسن، چارلیس[[چارلس ببیج،ببیج]]، چارلس ڈارون، سٹیفن ہاکنگ، کرسٹوفر رن، ایلن ٹرنگ، فراسز کرک، جوزف لسٹر، ٹم برنرز لی، اینڈریو ویلز اور رچرڈ ڈاکنز اہم ہیں۔ صنعتی انقلاب چونکہ انگلستان سے ہی شروع ہوا تھا، اس لئے یہاں بہت ساری نئی ایجادات ہوئی تھیں جن میں ریلوے انجن، دخانی جہاز، ڈھیروں پل وغیرہ اہم ہیں۔ ایڈورڈ جینر کی دریافت کردہ چیچک کی ویکسین کے بارے کہا جاتا ہے کہ اس کی مدد سے جتنی جانیں بچائی گئی ہیں، وہ آج تک ہونے والی تمام جنگوں کی اموات کی کل تعداد سے زیادہ ہیں۔
 
انگریزی ایجادات میں جیٹ انجن، پہلی صنعتی سپننگ مشین، پہلا کمپیوٹر، پہلا جدید کمپیوٹر، انٹر نیٹ اور ایچ ٹی ٹی پی اور ایچ ٹی ایم ایل، پہلا کامیاب انتقالِ خون، میکانکی ویکیووم کلینر، لان موور، سیٹ بیلٹ، ہور کرافٹ، برقی موٹر، دخانی انجن جبکہ نظریات میں ڈارون کا نظریہ ارتقاء، اٹامک تھیوری اہم ہیں۔ نیوٹن نے بے شمار ایجادات کے ساتھ ساتھ بہت سارے نظریئے بھی پیش کئے۔