"یونانی اساطیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ←‏تیتانی دیوتا: معمولی ترمیم۔
م ٹارٹرس ← طرطروس
سطر 20:
”اساطیر از اِبتداء کائنات“ قدیم مُصنفین کی ایک خام کوشش تھی جس میں اِنہوں نے کائنات کی ابتدا کو آسان انسانی زُبان میں سمجھانے کی کوشش کی۔ اِبتداء ارض کا عمومی طور پر تسلیم شدہ نظریہ [[ہسیود]] کے تحریری بیان ’[[تھیوگنیا]]‘ سے آتا ہے۔
 
اساطیر کے مُطابق، کائنات کی اِبتدا میں صرف سُنسان تاریکی تھی اور اِس بے وُقعتی خالی پن میں صرف [[کاوس (علم الاساطیر)|کاوس]] تھا۔ اِس تاریکی میں [[گایا]] کا جنم ہوا جو کہ ارض کی علامتی دیوی ہے۔ گایا کے ہمراہ دیگر ابتدائ دیوتا اور سماوی مخلوقات وجود میں آئے جن میں [[ایروس]] (پیار کا علامتی دیوتا)، [[اربوس]] (اندھیرے کا علامتی دیوتا) اور [[ٹارٹرسطرطروس]] (اتھاہ خلیج یا گہری کھائی) شامل تھے۔ گایا نے اپنے تئیں ایروس اور اربوس کے سنگ ایک اور نر دیوتا کو تخلیق کیا؛ اِس دیوتا کا نام [[یورینس (علم الاساطیر)|یورینس]] تھا اور یہ آسمانوں کا حاکم دیوتا ہوا۔ بعد از، گایا نے یورینس سے مِلاپ کے ذریعے دیگر دیوتاؤں کو جنم دیا۔ دیوتاؤں کی اِس اگلی پیڑھی کو [[تیتان (علم الاساطیر)|تیتانی دیوتا]] کہا جاتا ہے۔
 
===تیتانی دیوتا===
گایا اور یورینس کے مِلاپ سے پیدا ہونے والے دیوتاؤں کو ”تیتانی دیوتا“ کہتے ہیں۔ اِن میں چھہ نر دیوتا ([[کوئیس]]، [[کریئس]]، [[کرونس]]، [[ہائپریون]]، [[یاپطوس]]، [[اوکیانس]]) اور چھہ مادہ دیویاں ([[نیموسینی]]، [[فیبی]]، [[ریہہ]]، [[تھیہ]]، [[تھیمس]]، [[تتیس]]) شامل ہیں۔ کرونس کی پیدائش کے بعد گایا اور یورینس نے یہ عہد کر لیا کہ اِن کے بعد کوئی تیتان پیدا نہ ہوگا۔ گایا اور یورینس کے بعد، دیگر اور بچے بھی پیدا ہوئے لیکن یہ اتنے بدصورت تھے کہ یورینس نے اِنہیں واپس گایا کی کوکھ میں ٹھونسنا شروع کر دیا۔ گایا نے بیحد تکلیف میں اِنہیں جَن تو لیا لیکن یورینس نے اِنہیں ٹارٹرسطرطروس کی گہری کھائی میں دکھیل دیا جہاں یہ ابد کی قید میں زندگی بَسر کرتے رہے۔ اِن لعنتی سپُوتوں میں یکچشم [[سائکلاپس]] اور صدبازو [[ہکاتونکائر]] شامل ہیں۔ اپنی ماں پر اِس قدر ظُلم ہوتا دیکھ کرونس طیش میں آ گیا اور اِس نے گایا کے کہنے پر اپنے باپ کا لِنگم خط کر دیا اور یُوں اپنے لیئے آسمانی تخت بھی سَر کر لیا۔ درد کی کیفیت میں یورینس نے کرونس کو یہ لعنت دی کہ اِس کی اپنی اولاد میں سے ایک اِس کو بھسم کردیگا۔ کرونس نے اپنی بہن ریہہ سے شادی کر لی اور اپنے باپ کی اِس پیشین گوئی پر عمل کرتے ہوئے اپنے ہر نومولود بچے کو کھاتا رہا۔ کرونس اور ریہہ کے اِن بچوں کو [[بارہ اولمپوی|اولمپوی دیوتا]] کہتے ہیں۔
 
===اولمپوی دیوتا===
باپ اور بیٹے میں یہ تکراریں یونانی اساطیر میں ایک اہم کِردار نبھاتی ہیں – جہاں کرونس اپنے باپ کو ہٹا کر آسمانی تخت پر قابض ہو گیا تھا، وہیں اِس کا بیٹا [[زیوس]] بعد از کرونس کو ہٹا کر آسمانی ریاست پر تخت نشیں ہوا۔ کرونس کے ہاں جو بچا بھی پیدا ہوتا، وہ اُسے کھا جاتا تھا۔ اِس کے ریہہ کے ساتھ چھہ بچے تھے جن کو ”اولمپوی دیوتا“ کہتے ہیں؛ اِن میں تین نر دیوتا ([[پوسائڈن]]، [[ہادس]] اور زیوس) اور تین مادہ دیویاں ([[ہیسٹیہ]]، [[ڈیمیٹر]] اور [[ہیرہ]]) شامل ہیں۔ زیوس کی پیدائش کے وقت ریہہ نے اپنے اِس بیٹے کو ایک غار میں چھپا کر کرونس کو کپڑے میں لپٹا پتھر کھِلا دیا۔ زیوس جب بڑا ہوا تو اِس نے اپنے باپ کو ایک عقِیق دِوا پلا دی جس سے وہ اُلٹیاں کرنے لگا اور اِس کی قَے میں اِس کے باقی بچے آ نکلے۔ اِن پانچ بہن بھائیوں نے زیوس کے ساتھ مل کر اپنے باپ سے بدلہ لیا اور تیتانی دیوتاؤں پر دھابہ بول دیا۔ تیتانی دیوتاؤں کے خلاف آئندہ جنگ میں لڑنے کے لیئے زیوس ٹارٹرسطرطروس کی گہرایوں میں اُتر آیا اور یورینس کے بھُولے سپُوتوں، یعنی سائکلاپس اور ہکاتونکائر، کو آزاد کر کہ اِن کے ہمراہ [[تھیسیلی]] کے میدان میں جنگی کاروائی پر نِکل پڑا۔ اِس جنگ میں، زیوس اور اِس کے ساتھیوں نے اپنا ڈیرہ [[کوہ اولمپس|کوہِ اولمپس]] پر ڈالا؛ یہ ہی وجہ ہے کہ اِنہیں اولمپوی دیوتا کہا جاتا ہے۔
 
جب کرونس نے تیتانوں کو جنگ میں ہارتے ہوئے پایا تو اِس نے ٹارٹرسطرطروس سے [[طائفون]] نامی دَرِندَے کو طلب کیا۔ اولمپوی دیوتاؤں نے اِس دَرِندَے کا قہر دیکھ کر واپس بھاگ جانا مناسب سمجھا لیکن زیوس نے میدان نہیں چوڑا۔ آخر کار اولمپوی دیوتا جنگ جیت گئے اور زیوس نے کرونس سمیت تیتانی دیوتاؤں کو ٹارٹرسطرطروس کی گہرایوں میں قید کر دیا۔ تیتانوں کی شِکست کے بعد زیوس نے آسمانی تخت سمبھال لیا اور سب دیوتاؤں کا بادشاہ بن کر کوہِ اولمپس سے راج کیا۔
 
{{حوالہ جات}}