"یونانی اساطیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ٹارٹرس ← طرطروس
م معمولی ترمیم۔
سطر 1:
[[تصویر:Zeus Otricoli Pio-Clementino Inv257.jpg|thumb|left|230px|[[ویٹیکن سٹی]] کے ایک عجائب گھر میں [[زیوس]] کا [[گات]]۔ یونانی اساطیر میں زیوس سب سے عظیم اور طاقتور دیوتا تھا۔]]
'''یونانی اساطیر''' یا '''یونانی علم الاساطیر'''، [[قدیم یونان|قدیم یونانی]] مذہب سے وابستہ دیگر اساطیر پر مبنی افسانوں اور فنون پر مبنی اساطیر کا مجمُوعہ ہے۔ اِن کا واسطہ اِس قدیم تہذیب اور مذہب میں پُوجے جانے والے دیوتاؤں اور اِن سے وابستہ مَسالک و رسُومات کی اہمیت، دُنیاوی قُدرت و دستُور اور [[علم الکائنات]] سے ہے۔
 
یونانی [[علم الاساطیر]] سے وابستہ تمام شہادتیں ہمیں واضح طور پر دیگر شاعروں اور افسانہ نِگاروں کے مجمُوعی بیانوں اور تحریروں سے ملتی ہیں۔ لیکن اِن اساطیر میں ضِمناٌ اضافہ دیگر فنون سے ہوا، جن میں گُلدانوں پر تصاویر یا مُقّدس کھنڈرات سے دریافت ہونے والے نذرانے شامل ہیں۔ یہ اساطیر دراصل قدیم یونانی مُصنفین کا قُدرت اور دُنیا کے اِبتدا و اِرتَقا کو سمجھنے کی ایک خام کوشش تھی جس میں اِنہوں نے دیوتاؤں، سُورماؤں اور نایکوں کو اپنی اِن داستانوں میں جنم دیا۔ اِن کرداروں کے ذریعہ یہ مُصنفین قُدرتی آفات اور دیگر دستُوروں کو سمجھانے میں کُچھ حد تک کامیاب بھی رہے لیکن قارعین کی نظر میں اِن کرداروں کی عظمت اتنی بُلند ہوتی چلی گئی کہ اِنہوں نے اِن کرداروں کو اپنے دھَرم کا ہی حصّہ بنا لیا۔
سطر 18:
=== اِبتداء کائنات اور دیوتاؤں کا جنم===
[[تصویر:Amor Vincet Omnia.jpg|thumb|left|230px|[[ایروس]]، پیار کا علامتی دیوتا۔ [[کاراواجیو]] کی سنہ 1601ء تا 1602ء میں تخلیق کردہ ایک تصویر۔]]
”اساطیر ازھائے اِبتداء کائنات“ قدیم مُصنفین کی ایک خام کوشش تھی جس میں اِنہوں نے کائنات کی ابتدا کو آسان انسانی زُبان میں سمجھانے کی کوشش کی۔ اِبتداء ارض کا عمومی طور پر تسلیم شدہ نظریہ [[ہسیود]] کے تحریری بیان ’[[تھیوگنیا]]‘ سے آتا ہے۔
 
اساطیر کے مُطابق، کائنات کی اِبتدا میں صرف سُنسان تاریکی تھی اور اِس بے وُقعتی خالی پن میں صرف [[کاوس (علم الاساطیر)|کاوس]] تھا۔ اِس تاریکی میں [[گایا]] کا جنم ہوا جو کہ ارض کی علامتی دیوی ہے۔ گایا کے ہمراہ دیگر ابتدائ دیوتا اور سماوی مخلوقات وجود میں آئے جن میں [[ایروس]] (پیار کا علامتی دیوتا)، [[اربوس]] (اندھیرے کا علامتی دیوتا) اور [[طرطروس]] (اتھاہ خلیج یا گہری کھائی) شامل تھے۔ گایا نے اپنے تئیں ایروس اور اربوس کے سنگ ایک اور نر دیوتا کو تخلیق کیا؛ اِس دیوتا کا نام [[یورینس (علم الاساطیر)|یورینس]] تھا اور یہ آسمانوں کا حاکم دیوتا ہوا۔ بعد از، گایا نے یورینس سے مِلاپ کے ذریعے دیگر دیوتاؤں کو جنم دیا۔ دیوتاؤں کی اِس اگلی پیڑھی کو [[تیتان (علم الاساطیر)|تیتانی دیوتا]] کہا جاتا ہے۔