"پوسائڈن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مضمُون کی اِبتَدا۔
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 13:02، 9 جنوری 2014ء

پوسائڈن یونانی اساطیر کے بارہ اولمپوی دیوتاؤں میں سے ایک تھا۔ اِس کے دائرہِ اختیار میں سمندر اور بحریرہ تھے اور یہ گھوڑوں کو مطیع کرنے میں بھی مستحسن تھا، چنانچہ اِسے ”سمندروں کا دیوتا“ کہا جاتا ہے۔ یہ زمین کو بھی لرزاں کر سکتا تھا اور اِسی لئے اِسے کبھی ”بُھونچالوں کا دیوتا“ بھی تصّور کیا جاتا ہے۔ فنون میں پوسائڈن کو ایک بوڑھے آدمی کی شکل میں دِکھایا جاتا ہے جس کے داڑھی اور سَر کے بال گھُنگرِیلے ہوتے ہیں۔

پوسائڈن

زندگی

پیدائش

پوسائڈن کرونس اور ریہہ کا دوسرا بیٹا تھا۔ دیگر بیانوں میں پوسائڈن کو پیدائش کے وقت اِس کا باپ، کرونس، نِگل گیا۔ کیونکہ پوسائڈن خود ایک لافانی دیوتا تھا، یہ کرونس کے پیٹ میں جا کر مرا نہیں بلکہ ابد کی قید میں جیتا رہا۔ کرونس نے پوسائڈن سمیت اپنے چار اور نومولود بچوں کو کھا لیا جن میں اِس کا ایک بھائی ہادس اور تین بہنیں، ہیسٹیہ، ڈیمیٹر اور ہیرہ، شامل تھیں۔۔ یہ سب بچے اپنے باپ کے پیٹ میں زندگی بسر کرتے رہے۔

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔