"یونانی اساطیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م معمولی ترمیم۔
م ←‏تیتانی دیوتا: کوئیس ← کوئیوس
سطر 23:
 
===تیتانی دیوتا===
گایا اور یورینس کے مِلاپ سے پیدا ہونے والے دیوتاؤں کو ”تیتانی دیوتا“ کہتے ہیں۔ اِن میں چھہ نر دیوتا ([[کوئیسکوئیوس]]، [[کریئس]]، [[کرونس]]، [[ہائپریون]]، [[یاپطوس]]، [[اوکیانس]]) اور چھہ مادہ دیویاں ([[نیموسینی]]، [[فیبی]]، [[ریہہ]]، [[تھیہ]]، [[تھیمس]]، [[تتیس]]) شامل ہیں۔ کرونس کی پیدائش کے بعد گایا اور یورینس نے یہ عہد کر لیا کہ اِن کے بعد کوئی تیتان پیدا نہ ہوگا۔ گایا اور یورینس کے بعد، دیگر اور بچے بھی پیدا ہوئے لیکن یہ اتنے بدصورت تھے کہ یورینس نے اِنہیں واپس گایا کی کوکھ میں ٹھونسنا شروع کر دیا۔ گایا نے بیحد تکلیف میں اِنہیں جَن تو لیا لیکن یورینس نے اِنہیں طرطروس کی گہری کھائی میں دکھیل دیا جہاں یہ ابد کی قید میں زندگی بَسر کرتے رہے۔ اِن لعنتی سپُوتوں میں یکچشم [[سائکلاپس]] اور صدبازو [[ہکاتونکائر]] شامل ہیں۔ اپنی ماں پر اِس قدر ظُلم ہوتا دیکھ کرونس طیش میں آ گیا اور اِس نے گایا کے کہنے پر اپنے باپ کا لِنگم خط کر دیا اور یُوں اپنے لیئے آسمانی تخت بھی سَر کر لیا۔ درد کی کیفیت میں یورینس نے کرونس کو یہ لعنت دی کہ اِس کی اپنی اولاد میں سے ایک اِس کو بھسم کردیگا۔ کرونس نے اپنی بہن ریہہ سے شادی کر لی اور اپنے باپ کی اِس پیشین گوئی پر عمل کرتے ہوئے اپنے ہر نومولود بچے کو کھاتا رہا۔ کرونس اور ریہہ کے اِن بچوں کو [[بارہ اولمپوی|اولمپوی دیوتا]] کہتے ہیں۔
 
===اولمپوی دیوتا===