"کارل فان اوسیتسکی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م نے زمرہ:1938ء کی وفیات کا اضافہ کیا فوری زمرہ بندی کے ذریعہ
سطر 27:
 
==حالات زندگی==
 
 
کارل فان اوسیتزکی ہیمبرگ شہر کے ایک سٹیونوگرافر کے ہاں پیدا ہوا جو ایک وکیل کے دفت میں نوکری کرتا تھا۔ کارل کا باپ اسے ایک پادری بنانا چاہتا تھا۔ لیکن کارل کی عمر ابھی دو سال تھی کہ اس کے باپ کا انتقال ہو گیا۔ کارل نے ایک صحافی کے طور پر اپنی پیسشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ [[تحریک نسواں]]، تھیٹر اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی مشینی آلات اس کے پسندیدہ موضوع تھے۔ ولیم دوم کے دور حکومت میں جرمنی کی فوجی تیاریوں اور بڑھتی ہتھیار بندی نے کارل کو امن پسند بنا دیا۔ اسی دوران کارل نے بادشاہت کی بجائے جمہوریت کے پر جوش داعی کے طور پر شہرت پائی۔
 
1921ء میں جرمن حکومت نے ایک خفیہ گروہ کی تشکیل کی جس کا مقصد جرمن فوجوں کی تعداد میں اضافہ اور مزید ہتھیار بندی کرنا تھا جو سراسر معاہدۂ ورسائے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی تھی۔ اسی خفیہ گروہ کے ذمے تھا کہ وہ ہر اس فرد کو قتل کر دیں جس پر اتحادی کنٹرول کمیشن کے مخبر ہونے کا شک ہے۔
 
 
==قید و بند==
1929ء میں والٹر کرائسر نامی صحافی نے ایک مضمون شائع کیا جس میں جرمنی کی ہوائی فوج کی تیاریوں کو بے نقاب کیا گیا، جس وجہ سے کرائسر اور کارل فان اوسیتزکی پر غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا کیونکہ کارل اس اخبار کا مدیر تھا۔گو ان کے دفاع میں یہ کہا گیا کہ یہ ان کی شایع کردہ خبر نہ صرف سچھی ہے بلکہ ایک کمیشن میں پہلے سے آ چکی ہے، لیکن پھر بھی دونوں کا ڈیڑھ ڈیڑھ سال کی قید سنا دی گئی۔