"ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/Urdutext" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 269:
::سمرقندی بھائی برائے مہربانی غرور کا جملہ نہ بولیں۔ غرور اللہ کو بھی پسند نہیں ہے۔ حذف کرنے کے لیے دم نہیں صرف ایک شمارندہ چاہیے، صرف حزف کرنے پر کھاتہ بند ہو جانے سے نہ تو دنیا ختم ہوتی ہے اور نہ ہی نیا کھاتا بنانے سے روکا جا سکتاہے۔ [[صارف:ذیشان امجد|ذیشان امجد]] ([[تبادلۂ خیال صارف:ذیشان امجد|تبادلۂ خیال]]) 21:32, 17 جنوری 2014 ([[UTC|م ع و]])
* میں نے تو کھلا چیلینج دیا ہے، کسی ، کے لفظ میں آپ بھی شامل ہیں شعیب بھائی۔ اور میرے پیارے ذیشان بھائی، غرور خاکسار کرنے کے قابل نہیں؛ اللہ کو حاظر ناظر جان کر اور اللہ ہی کے دیے ہوئے اعتماد کے بل پر میں ایک بار پھر کھلا چیلینج دے رہا ہوں کہ کوئی حذف کر کے دکھائے تو، کسی میں دم ہے تو میں بھی دیکھ لیتا ہوں انشااللہ۔ اور یہ کہ یہ ENCYCLOPEDIA ہے جو بات حق اور سچ ہے وہ رائے شماری سے بھی نہیں نکالی جاسکتی، اور ذیشان بھائی میں یہ بھی واضح کر دوں کے میں کوئی اوچھی حرکت نہیں کروں گا، آپ کا یا کسی کا بھی کھاتہ بند نہیں ہو گا انشااللہ، خاکسار کو اپنے اللہ پر بھروسہ ہے جس کی بنا پر یہ کھلا چیلینج دے رہا ہے، ہے کسی میں دم تو قبول کرے، میں بھی ہوں آپ کے پاس شمارندہ بھی ہے اور میرے مضامین بھی ہیں۔ ذرا میں بھی تو دیکھوں کون کتنا بڑا تیس مار خان ہے۔ --[[صارف:سمرقندی|سمرقندی]] ([[تبادلۂ خیال صارف:سمرقندی|تبادلۂ خیال]]) 01:58, 18 جنوری 2014 ([[UTC|م ع و]])
:یہ جان کر خوشی ہوئی کے آپ نے یہ غرور میں نہیں لکھا تھا۔ اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو اس بات کو شاید اس طرح کہتا کہ اگر اللہ نے چاہا تو اس کی نوبت نہیں آئے گی۔ جہاں تک بات حق کی ہے وہ رائے شماری سے بالکل نہیں نکالی جا سکتی، مگر آسان اردو یاں رائج اردو استمعال کرنے سے ہم کسی کا حق نہیں مار رہے۔ اگر اکثریت کی رائے رائج اردو ہو تو اس میں کہیں سے کسی کی حق تلفی نہیں ہو رہی اور کہیں بھی آپ کی یاں اردوٹیکسٹ کی بے عزتی نہیں ہو رہی۔ آپ حضرات کا کام ہر عقلمند شخص کے سامنے ہے۔ اگر کبھی اکثریت نے آسان اردو کا فیصلہ کیا تو آپ کے لکھے ہوئے مضامین حذف نہیں کیے جائیں گے بس اصطلاحات تبدیل کر دی جائیں گی۔ میں نے خود کچھ ریاضی کے مضامیں آسان اردو میں نہیں لکھے اس صورت میں آپ یاں کوئی ور بھی اُن اصطلاحات کو تبدیل کر سکتا ہے۔ میرا خیال ہے شعیب بھائی کا بھی حذف سے مراد اصطلاحات حذف کر کے تبدیل کرنا تھا سرے سے کوئی کارآمد مضمون ہی حذف کرنا نہیں تھا۔[[صارف:ذیشان امجد|ذیشان امجد]] ([[تبادلۂ خیال صارف:ذیشان امجد|تبادلۂ خیال]]) 02:39, 18 جنوری 2014 ([[UTC|م ع و]])
 
{{تبصرہ}} میں نے تو سمر قندی صاحب کو اس وقت ہی متحرک دیکھا ہے جب اردو ٹیکسٹ کسی حوالے سے کہیں پھنستا ہے۔ آگے پیچھے یہ بھی سوئے رہتے ہیں، اور مشورے یہ عنایت کرتے ہیں کہ آپ جا کر الگ وکی پیڈیا بنا لیں ([[تبادلۂ خیال:ویکیپیڈیا حکمت عملی]])۔سب متحرک دوستوں کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ اس وکی پیڈیا کو کونسے لوگ اپنے گھر کی لونڈی بنانے کے چکروں میں ہیں۔ سمر قندی صاحب، شعیب بھائی کا تعلق بھارت کے اعلیٰ علمی گھرانے سے ہے جو کئی سو سالوں سے تعلیم اور اردو کی خدمت کر رہا ہے۔ شعیب بھائی خود بھی اردو، انگریزی، ہندی، پنجابی، فرانسیسی، عبرانی اور نہ جانے کتنی زبانیں جانتے ہیں۔ آپ سے بہتر جانتے ہیں کہ اردو کو کون سا لفظ کس زبان سے آیا ہے۔ اس لیے اخباری یا بازاری یا کوئی زبان نہ جاننے کا طعنہ اُن کو تو نہ دیں۔ آپ خود بھی گواہ ہو اور وکی پیڈیا کے صفحات بھی گواہ ہیں کہ میں نے ہر معاملے میں دلیل سے بات کو سلجھانے کی کوشش کی ہے۔ مگر جواب میں آپ لوگوں کی طرف سے کوئی حوصلہ افزاء جواب نہیں آیا۔ کئی جگہوں جیسے تثم سکہ پر تو بالکل جواب نہ آیا۔ میں تو چاہتا ہوں کہ متحرک صارفین کی کمیٹی تبادلہ خیال پر ہی معاملہ ختم کر لے، اس طرح کی رائے شماری آخری حل ہی ہوتی ہیں، اس صورت میں تو لازمی آخری حل ہوتی ہیں جب بات کسی کو برخاست کر نے کی ہو۔[[صارف:امین اکبر|امین اکبر]] ([[تبادلۂ خیال صارف:امین اکبر|تبادلۂ خیال]]) 17:51, 14 جنوری 2014 ([[UTC|م ع و]])<br />