"سیاروی سکونت پذیریت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م سمرقندی نے صفحہ سیاروی سکونت پذیریت کو بجانب سیاروی سکونت پذیریت (مقالہ ثانی) منتقل کیا
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
* اسی موضوع پر مقالۂ دیکھیے بنام [[پلانیٹیری ہیبیٹ ایبیلیٹی]]
سیاروی سکونت پذیریت (planetary habitability) سے مراد کسی بھی [[سیارے]] یا کسی [[قدرتی سیارچہ|قدرتی سیارچے]] کی وہ قدرت یا صلاحیت ہوتی ہے کہ جس کے باعث وہ [[حیات]] کے ظہور اور پھر اس کو برقرار رکھنے کا متحمل ہوتا ہو۔ اس طرح سے کسی سیارے یا قدرتی سیارچے کے قابل رہائش ہونے یا [[سکونت پذیریت]] کی حالت میں آنے کے لیے متعدد عوامل درکار ہوتے ہیں جن کو (فی الوقت بکثرت) [[زمین]] پر رہائش کے لیے درکار عوامل سے ہی اخذ کیا جاتا ہے۔ ان عوامل میں کسی سیارے کا اس کے اپنے [[سورج]] (یا [[ستارے]]) سے فاصلہ، زندگی کے لیے درکار [[کیمیائی]] [[عناصر]] و [[مرکبات]] کی دستیابی اور آب وہ [[ہوا]] وغیرہ شامل ہیں۔ کسی سکونت پذیریت کے حامل سیارے پر زندگی براہ راست (یا بذات خود) اسی سیارے پر بھی نمودار ہوسکتی ہے اور یا پھر وہ [[کل تخمباری]] (panspermia) کے نظریے کے تحت اس پر کسی اور مقام سے بھی پہنچ کر پھیل سکتی ہے۔