"ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/Urdutext" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 435:
آپ زیادہ ماموراداری کا اور منتظم کا تکبر نا کریں، تبادلۂ خیال پر لکھا ہوا حذف نہیں کیا جاسکتا جب تک کہ وہ غیر مہذب نا ہو۔ آپ حذف کر سکتے ہیں تو میں بھی یہ کام کر سکتا ہوں، آئیے، آپا بوا کھیلیں گے؟ آپ نے کہا کہ آپ کی ذمہ داری ہے مضیفین کو بتانا، تو اس اختصاص خودی کی وجہ بیان فرما سکتے ہیں؟ منتظم ہونے کے ناطے؟ ٹھیک ہے پھر میں نے بھی تو منتظم ہونے کے ناطے ہی کیا ہے۔ ویسے آپ میری عبارت سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ اس لیے کے اس میں حقیقت اس زبان میں لکھی ہے جس میں مضیف پڑھ کر سمجھ سکتا ہے؟ اور کیا واقعی آپ لوگ اس بات کو انصاف سمجھتے ہیں تمام نئے صارفین کو مدعو کر کر کے مثبت نشانات لگا لگا کر ایک رائے شماری اختراع کریں اور مضیف کو مکمل صورتحال بھی نا معلوم ہو؟ کیا واقعی یہ شفاف پسندی ہے --[[صارف:سمرقندی|سمرقندی]] ([[تبادلۂ خیال صارف:سمرقندی|تبادلۂ خیال]]) 02:27, 18 جنوری 2014 ([[UTC|م ع و]])
: آپ پھر ذاتی حملہ کررہے ہیں سمرقندی بھائی مجھے متکبر کہہ کر، میں مصالحت چاہ رہا تھا، میری کوشش تھی آپ میری انتظامی امور میں مداخلت نہ کریں، اس رائے شماری کے متعلق انتظامی نوٹ لگانا میری ذمہ داری ہے آپ کی نہیں، لیکن آپ بطور منتظم مضیفین کے لیے خود تبصرے فرمارہے ہیں (جیسا کہ آپ نے خود اوپر لکھا ہے) تو یہ میرے انتظامی امور میں مداخلت نہیں ہے؟ خیر میں حذف تو نہیں کررہا ہوں آپ کے تبصروں کو۔ میں ہمیشہ آپ سے علمی اور سنجیدہ انداز میں گفتگو کی ہے اور آپ ہیں کہ مسلسل غیر سنجیدہ زبان استعمال کررہے ہیں اور چیلنج کررہے ہیں۔ آپ کے چیلنج کے جواب میں تو بس میں اتنا کہوں گا کہ آپ جمہور کی طاقت کو شاید بھول رہے ہیں اور یہاں کے صارفین بھی شاید اپنی طاقت سے کماحقہ واقف نہیں ہیں، منتظم اور مامور اداری کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے جتنی جمہور صارفین کے پاس ہے۔ کاش مجھے انٹرنیٹ کی مشکل نہیں ہوتی، مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ کہ میرے پاس کل انٹرنیٹ دستیاب ہوگا یا نہیں، اس مشکل کی وجہ سے میں یہاں پر دن رات میں آج کل صرف ایک مرتبہ آرہا ہوں۔ خیر جس زبان کو مضیفین جانتے ہیں وہ آپ کے ساتھ ساتھ دوسرے بھی جانتے ہیں۔ والسلام [[تصویر:Admin logo.gif|20px|یہ صارف منتظم ہے]][[تبادلۂ خیال صارف:محمد شعیب|<b style="white-space:nowrap;text-shadow:#000 0em 0em 0.4em,#5a0 -0.2em -0.2em 0.4em,#0a0 0.2em 0.2em 0.4em;color:red">&mdash;خادم&mdash;</b>]]&nbsp;<sup><small></small></sup> 10:47, 18 جنوری 2014 ([[UTC|م ع و]])
:: نہیں شعیب بھائی میں آپ تمام اشخاص کو بہت اچھی طرح سمجھ چکا ہوں، مجبوری یہ ہے کہ کوئی ذیادتی کو دیکھ کر یہ بھی نہیں کہہ رہا کہ یہ ذیادتی ہے۔ آپ مستقل اس انداز میں گفتگو فرما رہے ہیں کہ جیسے آپ اکیلے یہاں کے منتظم ہیں اور اکیلے ماموراداری؛ میں نے تو کبھی نہیں کہا اپنے بارے میں ایسا کیونکہ میرے نزدیک یہ اپنی بڑائی جتانے والی بات ہے، یہاں پرانے جاننے والے تمام جانتے ہیں کہ میں کبھی اپنی بڑائی نہیں کی۔ ہاں اگر آپ کے خیال میں اور تمام دیگر یہاں موجودہ اشخاص کے خیال میں یہ تکبر نہیں ہے تو پھر میں کہہ دیتا ہوں کہ میں بھی منتظم کی حیثیت سے اپنے انتظامی کام انجام دے رہا ہوں اور میں بھی ماموراداری کے طور پر یہاں موجود ہوں۔ مضیف کو اصل صورتحال سے آگاہ کرنا میری بطور منتظم ذمہ داری ہی نہیں فرض ہے۔ کیا بطور منتظم مضیفین کے لیے اردو میں ایک خود ساختہ رائے شماری کا اخراج کرنا اور خود تبصرے فرمانا (اور دوسروں کی تصیح نا کرنا) پھر میں کروں تو مجھے مشورہ دینا کہ میں چپ رہوں؟ تو یہ میرے انتظامی امور میں مداخلت نہیں ہے؟ اللہ مالک ہے، وہی بہتر حال جاننے والا ہے میں غلطی پر ہوا تو مجھے اللہ کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔ ایک دن تو سب کو اسی کے پاس جانا ہے۔ --[[صارف:سمرقندی|سمرقندی]] ([[تبادلۂ خیال صارف:سمرقندی|تبادلۂ خیال]]) 11:11, 18 جنوری 2014 ([[UTC|م ع و]])
----
نئے صارفین کو نکال بھی دیا جائے تو بھی 7 ووٹ حمایت میں اور 6 مخالفت میں ہی جاتے ہیں۔{{صارف:عثمان خلیل/دستخط}}