"اعمال رسل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 6:
لوقا نے اسے 65 تا 70 عیسوی کے درمیان لکھا۔
== تعارف و مندرجات ==
یسوع مسیح کے آسمان پر اُٹھائے جانے کے بعد آپ کے شاگردوں نے انجیل کی تبلیغ کے لیے جو کچھ کیا، اُس کا بیان اس کتاب میں لکھا ہے۔ اس میں یروشلم کی مسیحی جماعت یعنی کلیسیا کا حال، سامریہ میں انجیل کی منادی، پطرس رسول کی مصروفیات اور مسیحی ایمانداروں کی ابتدائی ایذارسانی، ایسے واقعات بھی بیان کیے گئے ہیں۔ بعد کے حالات پولس رسول سے اور اُس کی غیر یہودی علاقوں میں تبلیغی مصروفیات سے تعلق رکھتے ہیں۔ اُس کے تین تبلیغی سفر اور اُن کے حالات بھی تفصیل سے بیان ہوئے ہیں۔ یہ کتاب پولس کے شہر روم میں ایک قیدی کی طرح زندگی گذارنے کے واقعات پر ختم ہوتی ہے۔ <br>
لوقا نے یہ کتاب لکھ کر اپنے قارئین کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ انجیل کی منادی کس طرح یہودی علاقوں سے شروع ہو کر غیر یہودی علاقوں تک پھیل گئی، اس کتاب کے مطابق ہ خدا کی مرضی بھی یہی تھی کہ یسوع کی موت کے بعد آپ کے پھر سے جی اٹھنے کی خوشخبری ساری دنیا میں پھیل جائے۔ رسولوں کو اس فرض کے انجام دینے کے لیے پاک روح کی قوت بخشی گئی۔ چنانچہ ایذا رسانی کےباوجود بھی انہوں نے انجیل کی منادی جاری رکھی۔ اُن کے تمام اعمال کے پیچھے خدائے قادر کا جلالی ہاتھ دکھائی دیتا ہے۔
 
{{اسفار کتاب مقدس}}
[[زمرہ:کتاب مقدس]]
[[زمرہ:کتب کتاب مقدس ]]
[[زمرہ:عہد نامہ جدید]]
[[زمرہ:کتب عہد نامہ جدید]]